رسائی کے لنکس

’’داعش جھوٹوں، قاتلوں کا ٹولہ ہے‘‘: کیتھ ایلیسن کا جواب


اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

ایک بیان میں، جس میں دولت اسلامیہ کے لیےعربی متبادل ’داعش‘ کا لفظ استعمال کیا گیا، ایلیسن نے کہا کہ ’’داعش جھوٹوں، قاتلوں، اذیت دینے والوں اور جسمانی تشدد کرنے والوں کا ٹولہ ہے۔ جتنا میں جانتا ہوں، کوئی بھی مسلمان نہیں مانتا کہ وہ (یہ ٹولہ) اسلام کا پرچار کر رہا ہے‘‘۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کے مسلمان رُکن، کیتھ ایلیسن نے داعش کے شدت پسندوں کےخلاف سخت تنقیدی بیان دیا ہے، جنھوں نے ایلیسن کے مداحوں سے مطالبہ کیا تھا کہ ایلیسن کو قتل کیا جائے اور مغرب کے دیگر اہداف کو نشانہ بنایا جائے۔

بدھ کے روز ایک بیان میں، جس میں دولت اسلامیہ کے لیےعربی متبادل ’داعش‘ کا لفظ استعمال کیا گیا، ایلیسن نے کہا کہ ’’داعش جھوٹوں، قاتلوں، اذیت دینے والوں اور جسمانی تشدد کرنے والوں کا ٹولہ ہے۔ جتنا میں جانتا ہوں، کوئی بھی مسلمان نہیں مانتا کہ وہ (یہ ٹولہ) اسلام کا پرچار کر رہا ہے‘‘۔

ایلیسن نے مزید کہا کہ ’’چونکہ میں داعش کے خلاف ہوں، اس کا مطلب یہ ہے کہ میں انصاف، برداشت اور دنیا میں سب کے ساتھ مل کر چلنے کی سعی کر رہا ہوں۔ کیتھ ایلیسن ’کانگریشنل پروگریسو کاؤکس‘ کے شریک سربراہ ہیں۔

داعش کی دھمکیاں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔ اِن میں اُن افراد کی فہرست شامل ہے جنھیں وہ ’’سیاسی طور پر مرتد‘‘ قرار دیتے ہیں، جن کا تعلق امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے ہے۔ ایلیسن، جو ایوانِ نمائندگان میں دو مسلمان ارکارن میں سے ایک ہیں، اُن کا نام اُسی فہرست میں شامل ہے۔

داعش کی تحریر میں چاقو سے رستے ہوئے خون کے قطروں کی تصویر کشی کی گئی ہے، جب کہ دولت اسلامیہ کے لیڈر ابو بکر البغدادی کا ایک بیان شامل ہے، جو فرماتے ہیں کہ فہرست میں موجود لوگوں کو تبھی عام معافی مل سکتی ہے جب وہ داعش کے سامنے توبہ تائب ہوں‘‘۔

مغرب کے دیگر طاقت ور افراد جن کا نام داعش کی اِس تازہ ترین ’ہِٹ لسٹ‘ میں موجود ہے، اُن میں ہیلری کلنٹن کی مشیر، ہما عابدین اور اسلامی ملکوں کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سابق امریکی ایلچی، راشد حسین شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG