رسائی کے لنکس

کینیا: بدترین خشک سالی سے نایاب زیبرے اور ہاتھیوں کی ہلاکتیں


کینیا: بدترین خشک سالی سے نایاب زیبرے اور ہاتھیوں کی ہلاکتیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:51 0:00

افریقی ملک کینیا بدترین خشک سالی کا شکار ہے جس کے سبب یہاں پائے جانے والے نایاب جنگلی جانور بھی شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ کے دوران کینیا میں موجود دنیا کے نایاب ترین زیبروں کی دو فی صد آبادی ہلاک ہو چکی ہے۔ کینیا میں زیبرے کی ایک نایاب ترین قسم 'گریویز' کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ گریویز زیبرے دنیا بھر میں صرف تین ہزارباقی رہ گئے ہیں جن میں سے 2500 کینیا میں موجود ہیں۔ یہ عام زیبرے سے قد میں بڑا ہوتا ہے اور اس کے جسم پر پتلی دھاریاں ہوتی ہیں۔ جون سے اب تک کینیا میں 40 گریویز زیبرے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ کئی ہاتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والوں کا کہنا ہے اگر اب بھی بارشیں نہ ہوئیں تو مشرقی افریقی ممالک کے متعدد حصوں میں جانوروں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں

XS
SM
MD
LG