رسائی کے لنکس

کیری کا نیتن یاہو اور عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ


فائل
فائل

گفتگو میں، امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ زبانی اور عملی طور پر حرم الشریف/ٹمپل ماؤنٹ پر حالات کو جوں کا توں رکھا جائے، اور اشتعال انگیز کلمات اور عمل سے گریز کیا جائے، جس کے باعث تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہفتے کے روز ٹیلی فون پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی، جس دوران اُنھوں نے پُرتشدد واقعات کی حالیہ لہر پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر، جان کیری نے دونوں رہنماؤں سے جلد از جلد پُرسکون حالات کی بحالی کی کوششوں پر زور دیا، اور اس سلسلے میں، اپنی حمایت کی پیش کش کی۔

یہ بات محکمہٴخارجہ کی جانب سے جاری ہونےوالے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

اُنھوں نے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی؛ اور اشتعال انگیزی سے بچنے، اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے مثبت اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔

اُنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ زبانی اور عملی طور پر حرم الشریف/ٹمپل ماؤنٹ پر حالات کو جوں کا توں رکھا جائے، اور اشتعال انگیز کلمات اور عمل سے گریز کیا جائے، جس کے باعث تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کو واضح کیا کہ وہ صورت حال کا قریبی جائزہ لیتے رہیں گے اور یہ کہ امن کی بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ اپنے رابطے جاری رکھے گا۔

XS
SM
MD
LG