رسائی کے لنکس

لاہور: شوہر نے بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا


فائل فوٹو

مقتولہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ رائے ونڈ کے علاقے میں ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی۔

پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق شامکے بھٹیاں کے علاقے میں افراہیم نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی 37 سالہ بیوی کا سر اس وجہ سے تن سے جدا کر دیا کہ مقتولہ نے منع کرنے کے باوجود ملازمت نہیں چھوڑی تھی۔

واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مقتولہ کے تین بچوں نے بتایا ہے کہ ان کا باپ ماں کو کام کرنے سے منع کرتا تھا اور واردات کے روز جب ماں کمرے میں سو رہی تھی تو افراہیم نے کمرے کو بند کر کے اسے قتل کیا اور وہاں سے چلا گیا۔

بچوں نے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر کمرہ کھولا جہاں سے خاتون کی سر بریدہ لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

مقتولہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ رائے ونڈ کے علاقے میں ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی۔

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کے سدباب کے لیے گزشتہ سال ہی نئی قانون سازی کی گئی تھی جس کے تحت ایسے واقعات میں لواحقین کو قاتل کو معاف کرنے یا صلح کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔

لیکن اس کے باوجود حالیہ مہینوں میں ایسے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG