رسائی کے لنکس

معروف امریکی گلوکارہ میری ولسن 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں


میری ولسن، فاٹل فوٹو
میری ولسن، فاٹل فوٹو

60 کی دہائی میں ردھم اور بلیوز کے مشہور بینڈ ’’دی سپریم‘‘ کی گلوکارہ میری ولسن 76 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔

ان کے دوست اور پبلسسٹ جے شوارٹس نے بتایا کہ ان کا انتقال پیر کے روز لاس اینجلس میں واقع ان کے اپنے گھر میں ہوا۔

ولسن نے ڈیانا روس اور فلورنس بلارڈ کے ساتھ ڈیٹرائٹ میں پبلک ہاؤسنگ پراجیکٹ میں رہتے ہوئے 1959 میں ’’دی سپریمز‘‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے مقامی آر اینڈ بی میوزک لیبل موٹاؤن ریکارڈز کے ساتھ معاہدہ کیا مگر ان کو شہرت ان کے 1964 کے گانے ’’وئیر ڈڈ آور لوو گو‘‘ سے ملی جو چارٹس پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچا۔

دی سپریمز نے اس کے بعد ریکارڈ 12 نمبر ون ہٹ گانے دیے جن میں ’’بے بی لوو‘‘، ’’کم سی اباؤٹ می‘‘، سٹاپ! ان دا نیم آف لوو‘‘ جیسے کلاسیک شامل ہیں۔

ان کے گانے اور ٹیلیوژن پر ان کی پرفارمنسز کی وجہ سے وہ 1960 کی دہائی کی موسیقی کے منظرنامے میں نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔ ان کی وجہ سے موٹاؤن ریکارڈز بھی امریکہ کی ثقافتی تاریخ میں ایک آئیکون بن گیا۔

بلارڈ کی جگہ 1967 می سنڈی برڈ سانگ نے لے لی اور روس 1969 میں گروپ چھوڑ گئیں۔ لیکن ولسن ’’دی سپریمز‘‘ میں موجود رہیں یہاں تک کہ بینڈ 1976 میں ختم کر دیا گیا۔

وہ سولو پرفارمر، موٹیویشنل سپیکر اور امریکی ثقافتی سفیر کے طور پر کافی عرصہ تک کام کرتی رہیں۔

ولسن، روس اور بلارڈ کو 1988 میں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

موٹاؤن کے بانی بیری گارڈی نے ولسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ میں ایک بڑی سٹار تھیں جنہوں نے عرصے تک محنت سے کام کیا اور دی سپریم کی میراث کو قائم رکھا۔

XS
SM
MD
LG