رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا


بنگلہ دیش نے 41 اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 322 رنز کا ہدف حاصل کرکے یہ میچ جیت لیا ۔ لٹن داس 94 اور شکیب الحسن 124 رنز بناکر ٹاٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ کامیابی کا سہرا بنگلہ دیش کے دو کھلاڑیوں کے سر رہا۔ شکیب الحسن جنہوں نے سب سے زیادہ 124 رنز بنائے جبکہ دوسرے نمبر لٹن داس رہے جنہوں نے 94 رنز کا دوسرا سب بڑا اسکور کیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کا موقع دیا جس نے اپنی اننگز کھیل کر 321 رنز بنائے۔ ابتدا میں یہ لگتا تھا کہ شاید بنگلہ دیش یہ ہدف حاصل نہ کرسکے لیکن بنگلہ دیش کے بیٹسمین نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 42 ویں اوور میں ہی صرف تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا تاہم سومیا سرکار 29 رنز بناکر رسل کی بال پر گیل کے ہاتھوں جلد ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کو پہنچنے والا یہ پہلا نقصان تھا ۔ ان کی جگہ شکیب الحسن نے لی اور تمیم اقبال کے ساتھ مل کر تیزی سے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم اسکور 121 رنز ہوا تو تمیم 48 رنز کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

ان کی جگہ مشفق الرحیم کھیلنے آئے لیکن تھومس نے انہیں ایک ہی رن پر آؤٹ کر دیا۔

اس وقت بنگلہ دیش کا مجموعی اسکور 133 رنز ہوا تھا جب شکیب الحسن کا ساتھ دینے کے لئے لٹن داس آئے۔ لٹن داس نے شکیب الحسن کے ساتھ ملکر ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور مزید وکٹوں کو گرنے سے روکے رکھا جبکہ اس دوران شکیب الحسن بھی سنچری کے قریب پہنچ گئے۔

38 ویں اوور میں اسکور 294 ہوگیا جبکہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد صرف 3 تھی۔ شکیب اسلام 100 سے بھی زیادہ رنز بناچکے تھے جبکہ لٹن داس بھی سنچر ی سے قریب سے قریب تر ہوتے جارہے تھے۔

نتیجہ یہ نکلا کہ بنگلہ دیش نے 41 اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 322 رنز کا ہدف حاصل کرکے یہ میچ جیت لیا ۔ لٹن داس 94 اور شکیب الحسن 124 رنز بناکر ٹاٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز 321 رنز بناکر آؤٹ:
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔

کرس گیل اور ایون لیوئس نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بالنگ اینڈ سے مشرفی مرتضیٰ نے شروعات کی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے 2 اوور میں صرف 2 رنز بنائے جس میں ایک رن لیوئس اور دوسرا ایکسٹرا تھا جو وائٹ بال کے سبب بنا۔

ابتدائی 10 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنائے کرس گیل بغیر کوئی رنز بنائے محمد سیف الدین کی بال پر آؤٹ ہوئے ۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ ایون لیوئس کی گری جنہوں نے 70 رنز بنائے تھے کہ شکیب الحسن ان کی وکٹ لے اڑے۔

نکولس پورن کو شکیب الحسن نے 25 رنز پر آؤٹ کیا تو مستفض الرحمٰن 50 رنز کے اسکور پر شمرون ہٹمائر کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔

شائی ہوپ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے جنہوں نے 121 بالوں پر 96 رنز بنائے۔ آندرے رسل ایک بھی رنز نہیں بناسکے جبکہ جیسن ہولڈر نے 33 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ سیف الدین نے لی جبکہ رسل کو مستفض الرحمٰن نے آؤٹ کیا تھا۔

آٹھویں وکٹ کے طور پر تھومس اور ڈیرن براؤو بیٹنگ کررہے تھے کہ آخری بال پر ڈیرن براؤو 19 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ تھومس 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح ویسٹ انڈیز مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 321 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا۔

ادھر بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور محمد سیف الدین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم:
تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مستفیض الرحمٰن، محمود اللہ، لٹن داس، مصدق مرزا، مہدی حسن مرزا، محمد سیف الدین، مشرفی مرتضیٰ ، مستحفیظ الرحیم۔

ویسٹ انڈین ٹیم:
کرس گیل، ایون لوئس، شائی ہوپ، ڈیرن براؤو، نکولس پورن، ، شمرون ہٹمائر ، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، شیلڈون کوٹریل، اوشان تھومس اور شینن گیبریل۔

XS
SM
MD
LG