رسائی کے لنکس

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کروں گی: مہوش حیات


مہوش حیات کے بارے میں مقامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں مختلف گانوں پر پرفارم کریں گے (فائل فوٹو)
مہوش حیات کے بارے میں مقامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں مختلف گانوں پر پرفارم کریں گے (فائل فوٹو)

پاکستان کی فلم اور ٹی وی اداکارہ مہوش حیات نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گی۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ میں اس سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کروں گی۔

مہوش حیات کے بارے میں مقامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ مائرہ خان، گلوکار ہارون، علی عظمت اور عاصم اظہر کے ساتھ مختلف گانوں پر پرفارم کریں گے۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتی ہوں کہ میں اس سال پی ایس ایل میں پرفارم نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شروع ہی سے مختلف فنکار پرفارم کرتے رہے ہیں جب کہ افتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض بھی فنکار ہی انجام دیتے ہیں۔

علی عظمت، علی ظفر اور دوسرے کئی فنکار ماضی میں پی ایس ایل کی افتتاحی و اختتامی تقریب میں پرفارم کرتے رہے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن فائیو20 فروری سے شروع ہوگا۔

XS
SM
MD
LG