رسائی کے لنکس

عمران کو اعترافِ جرم کے باوجود صادق و امین بنا دیا: نواز شریف


اگلا الیکشن ریفرنڈم ہوگا: نواز شریف
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:20 0:00

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کے دورۂ سعودی عرب کے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کا رویہ غیر ذمے دارانہ ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ اقبالِ جرم کرنے کے باوجود عدالتوں نے عمران خان کو صادق و امین قرار دے دیا جبکہ ان کے خلاف بدعنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ان کے بقول آج تک نہیں ملی۔

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کا سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب محبت کرنے والا ملک ہے اور معلوم نہیں لوگ کیوں ان کے وہاں جانے پر باتیں بنارہے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کیسی دھاندلی ہے جو آج تک نہیں ملی۔ ان پر کوئی جرم ثابت ہی نہیں ہوسکا اور نہ ہی انہوں نے کبھی معافی نہیں مانگی۔ روز روز احتساب عدالت میں پیش ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔

سابق وزیرِ اعظم نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خود لاکھوں پاؤنڈز کا اعتراف کیا، پتا نہیں انہوں نے پیسہ کہاں سے حاصل کیا، چوری اور ہیرا پھیری کی یا منی لانڈرنگ سے پیسہ کمایا، ایمنیسٹی اسکیم اعترافِ جرم ہوتی ہے، نیازی سروسز جو کچھ کرتی رہی اس کا عمران خان نے خود اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے سامنے اقبالِ جرم کرچکے ہیں اور معافی بھی مانگی جو ریکارڈ کا حصہ ہے۔ لیکن عدالت نے کہا کہ عمران صاحب آپ جتنا بھی اعتراف کرلیں ہم نہیں مانتے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان کے دورۂ سعودی عرب کے بارے میں غلط خبریں جاری کیں انہوں نے اچھا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے اور سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات قیامِ پاکستان کے وقت سے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کے دورے کے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کا رویہ غیر ذمے دارانہ ہے۔

XS
SM
MD
LG