رسائی کے لنکس

logo-print

نائن الیون حملوں کے 18 سال مکمل، تلخ یادیں آج بھی تازہ


گیارہ ستمبر 2001 کو نیویارک میں ہونے والا حملہ امریکہ کی سرزمین پر تاریخ کا بدترین حملہ قرار دیا جاتا ہے جس میں لگ بھگ 3000 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

نائن الیون حملوں کو آج 18 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ جس کی یاد میں بدھ کو امریکہ میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اِن حملوں کے دنیا کے نقشے اور حالات پر اثرات آج بھی دیکھے اور محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

گیارہ ستمبر 2001 کو نیویارک میں ہونے والا حملہ امریکہ کی سرزمین پر تاریخ کا بدترین حملہ قرار دیا جاتا ہے جس میں لگ بھگ 3000 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مین ہیٹن میں مرنے والے افراد کو رنگ برنگی روشنیوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرنے کا منظر
مین ہیٹن میں مرنے والے افراد کو رنگ برنگی روشنیوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرنے کا منظر

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دو بلند و بالا عمارتوں پر ہائی جیک کیے گئے جہازوں سے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ نیویارک کے 'گراؤنڈ زیرو' پر اکٹھے ہوں گے۔ جہاں ہلاک افراد کی یاد گار پر پھول چڑھائے جائیں گے۔

مین ہیٹن: واقعے کے 18 سال مکمل ہونے پر ایک رات قبل خراج تحسین پیش کیا گیا
مین ہیٹن: واقعے کے 18 سال مکمل ہونے پر ایک رات قبل خراج تحسین پیش کیا گیا

نائن الیون حملوں کی یاد میں محکمہ دفاع میں تقریب منعقد کی جائے گی جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد بھی متوقع ہے۔

ورلڈ ٹریڈ سینئر کے ایک حصے میں نو تعمیر شدہ نیکولس گریک آرتھوڈوکس چرچ
ورلڈ ٹریڈ سینئر کے ایک حصے میں نو تعمیر شدہ نیکولس گریک آرتھوڈوکس چرچ

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس پنسلوانیا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔ جہاں یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز 93 گر کر تباہ ہوگئی تھی۔

فلائٹ 93 کے متاثرین کی یاد میں تعمیر کیا گیا قومی میموریل شنکز ولا
فلائٹ 93 کے متاثرین کی یاد میں تعمیر کیا گیا قومی میموریل شنکز ولا

سابق صدر جارج ڈبلیو بش پینٹاگون میں واقع مرنے والوں کی یادگار پر شام کے وقت پہنچیں گے۔

فلائٹ 93 کی تباہی کے واقعے میں ہلاک افراد کے نام دیوار پر درج ہیں۔
فلائٹ 93 کی تباہی کے واقعے میں ہلاک افراد کے نام دیوار پر درج ہیں۔

نائن الیون حملوں کے جواب میں اُس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا اور افغانستان پر حملہ کردیا تھا۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ تعمیر ہونے والا آرٹس سینٹر
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ تعمیر ہونے والا آرٹس سینٹر

اس جنگ کو 18 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے خاتمے اور افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذکرات کا سلسلہ جاری تھا جس میں تعطل آگیا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG