رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا ایک اور مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن اس کا کہنا تھا کہ میزائل کی صلاحیت اور یہ کتنے فاصلے تک مار کر سکتا ہے اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل داغا ہے جو کہ رواں برس کی اس طرف سے کیے گئے متعدد تجربات میں سے تازہ ترین ہے۔

یہ اقدام پیانگ یانگ اور سیول کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق زمین سے فضا تک مار کرنے والا یہ میزائل جمعہ کی دوپہر جاپان کے سمندر میں گرا۔

وزارت دفاع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن اس کا کہنا تھا کہ میزائل کی صلاحیت اور یہ کتنے فاصلے تک مار کر سکتا ہے اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

شمالی کوریا نے جنوری سے بظاہر ہتھیاروں کے متعدد تجربے کیے ہیں جس پر اسے امریکہ اور اقوام متحدہ سمیت بیرونی دنیا کی طرف سے مزید سخت پابندیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔

پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن ایسے تجربات جاری رکھنے کے علاوہ اپنی فوج کو جوہری جنگ کے لیے تیار رہنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

پیانگ یانگ کے اس 'اشتعال انگیزی' پر واشنگٹن میں امریکہ، جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG