رسائی کے لنکس

بھارتی یوم جمہوریہ، اوباما شرکت کریں گے: وائٹ ہاؤس


وائٹ ہاؤس ترجمان
وائٹ ہاؤس ترجمان

پریس سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انھیں تقریب میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیر اعظم، نریندر مودی نے دی تھی۔۔۔ اور یہ کہ ’پہلی بار، ایک امریکی صدر بھارت کے یوم جمہوریہ میں شریک ہوں گے۔۔۔‘

امریکی صدر براک اوباما اگلے سال جنوری میں بھارت کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نئی دہلی میں ’یوم جمہوریہ‘ کی تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

اس بات کا اعلان جمعے کو وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری، جوش ارنیسٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق، اُنھیں تقریب میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیر اعظم، نریندر مودی نے دی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پہلی بار، ایک امریکی صدر بھارت کے یوم جمہوریہ میں شرکت کریں گے، جو بھارتی آئین کو منظور کیے جانے کی مناسبت سے منایا جاتا ہے‘۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ، ’صدر وزیر اعظم اور بھارتی اہل کاروں سے ملاقات کریں گے، جو امریکہ بھارت اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے اور وسعت دینے کا باعث بنے گی۔‘

بھارت میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG