رسائی کے لنکس

پاکستان، جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا


ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج سے تین ٹی20 میچوں کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔

سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں پاکستان سرِ فہرست ہے جس کی بنیاد پر امید ہے کہ یہ سیریز پاکستان اپنے نام کرسکے گا۔

ٹیم میں جن کھلاڑیوں کی جگہ تقریباً یقینی ہے ان میں فخر زمان،بابر اعظم، کپتان شعیب ملک، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد عامر، عماد وسیم اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ تاہم کھلاڑیوں کے حتمی نام میچ سے کچھ دیر قبل ہی سامنے آسکیں گے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کوئنٹن ڈی کک، ریسی وان ڈر ڈوسین، کپتان فاف ڈوپلیسی، اینڈل فیلکوایو، ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کی مدد حاصل ہوگی۔

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے حالیہ دورے کے دوران تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ ون ڈے سیریز بھی جنوبی افریقہ دو کے مقابلے میں تین میچوں سےاپنے نام کرچکا ہے۔

البتہ ٹی20 میں پاکستان جنوری 2016ء میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد سے اب تک مسلسل 11 سیریز جیت چکا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹی20 رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ ترین خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں۔

اینڈرائڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG