رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان


سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اعلان ہفتے کی صبح چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اسکواڈ میں سرفراز احمد بطور کپتان، بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، حارث سہیل، محمد حسنین، شاداب خان ، عثمان شنواری، وہاب ریاض، عابد علی اور افتخاراحمد شامل ہیں

مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ فاسٹ بولرحسن علی ان دنوں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اس لیے ٹیم میں شامل نہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ رواں ماہ کی 27 تاریخ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکن ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

سیریزتین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل ہے۔ سری لنکن ٹیم کا دورہ 9 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔

کوشش کریں گے کہ محمد حسنین کو کھلائیں

مصباح الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر منتخب کیا جاتا ہے اس میں تعلقات نہیں نبھائے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں کے رول مختلف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رضوان کی ٹاپ آرڈرپرفارمنس بہت اچھی رہی ہے جبکہ افتخاراحمد کو ان کی ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG