رسائی کے لنکس

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان


قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میں کھیلی جانے والی ایک روزہ اور ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ کئی برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل اور ان کے دونوں چھوٹے بھائیوں عدنان اور عمر میں سے کوئی ایک بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں۔ ان کی جگہ سلیکٹرز نے وکٹ کیپر کے لیے سرفراز احمد کا انتخاب کیا ہے۔

مصباح الحق بدستور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

جمعے کو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میں کھیلی جانے والی ایک روزہ اور ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یکم فروری سے شروع ہونے والے اس دورے کا آغاز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ایک روزہ اور دوٹوئنٹی20 میچ بھی کھیلیں گی۔

سولہ رکنی اسکواڈ میں مصباح الحق، محمد حفیظ، ناصر جمشید، یونس خان، اسد شفیق، اظہر علی، فیصل اقبال، حارث سہیل، سرفراز احمد، عمر گل، محمد عرفان، جنید خان، احسان عادل، توفیق عمر، سعید اجمل اور عبدالرحمان شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG