رسائی کے لنکس

اپردیر : شدت پسندوں کے حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک


اپردیر : شدت پسندوں کے حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک

پولیس نے کہا ہے کہ سوات سے ملحقہ ضلع اپر دیر میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر لگ بھگ دو سو جنگجوؤں نے حملہ کر کے کم ازکم پانچ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق شدت پسندوں نے بدھ کو علی الصباح شل تالو کے علاقے میں سرحد پار افغانستان سے داخل ہو کر یہ حملہ کیا۔ دیر کی سرحدیں افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقوں سے ملتی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے کی خبر ملتے ہی پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو علاقے میں بھیج دیا گیا جب کہ دو ہیلی کاپٹروں سے بھی شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG