رسائی کے لنکس

logo-print

جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ


جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر شدت پسندوں کے راکٹ حملے میں کم از کم ایک اہلکا رہلا ک اور د وزخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند بھی مارے گئے۔

حکام کے مطابق تحصیل لدھا میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر خودکا ر ہتھیاروں اورراکٹوں سے لیس درجنوں شدت پسندوں نے یہ حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں کی ایک فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

حالیہ ہفتوں میں جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکار وں پر کئی حملے کیے گئے ہیں۔ گذشتے ہفتے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG