رسائی کے لنکس

کراچی ٹیسٹ میں کامیابی، سری لنکا کو 264 رنز اور پاکستان کو تین وکٹیں درکار


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل مکمل ہو گیا ہے۔ کھیل کے اختتام تک سری لنکا کے دوسری اننگز میں 212 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

سری لنکا کو میچ کے آخری روز جیت کے لیے 264 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی صرف 3 وکٹیں باقی ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے کھانے کے وقفے کے ساتھ 555 رنز پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جس کے بعد سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 476 رنز کا ہدف ملا تھا۔

چوتھے دن کے اختتام تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے جب کہ اسے یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 264 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کھیلتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 555 رنز اسکور کرتے ہوئے اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔

آج کے میچ کی خاص بات دو مزید کھلاڑیوں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریاں رہیں۔ اس طرح پاکستان کے ابتدائی چاروں کھلاڑی عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور بابر اعظم سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔

اتوار کو کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 555 رنز بنالیے تھے جس کے بعد اس کی مجموعی برتری 475 رنز ہوگئی تاہم اس دوران پاکستان کو آج پہلا نقصان اظہر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ 118 رنز پر ایمبلدینیا کی بال پر شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

ان کی جگہ محمد رضوان آئے جو اننگز ڈیکلیئر ہونے تک 21 رنز بناسکے تھے جب کہ اسی دوران بابر اعظم نے بھی اپنی سنجری مکمل کی۔ اس طرح بابر اعظم اور محمد رضوان ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم اور اظہر علی دونوں نے آج اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں جب کہ اس سے قبل ہفتے کو پاکستان کے اوپنرز عابد علی اور شان مسعود بھی سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

اظہر علی نے اپنے کیرئیر کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے142 بالوں پر 11 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 16 ویں سنچری مکمل کی۔ سری لنکا کے خلاف یہ ان کی چھٹی سنچری ہے۔ انہوں نے 157 بالوں پر مجموعی طور پر 118 رنز بنائے۔ پاکستان میں یہ ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔

پاکستان نے اتوار کو اپنی دوسری اننگز کے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 315 رنز کی برتری کے ساتھ 2 وکٹ کے نقصان پر 395 رنز سے کیا جب کہ ہفتے کو تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کپتان اظہرعلی 57 اور بابر اعظم 22 رنز پر کھیل رہے تھے۔

آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عابدعلی 174 اور شان مسعود 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکن بالرلہیرو کمارا نے 88 کے عوض حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بنائے تھے جب کہ مہمان ٹیم نے اس کے جواب میں 271 رنز بنائے تھے جس کے بعد اسے 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان کو 315 کی برتری حاصل تھی۔

XS
SM
MD
LG