رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں پاکستانی بڑھئی فیشن ماڈل بن گیا


صرف ایک ٹوئیٹ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان کی قسمت بدل ڈالی اور وہ بڑھئی کا کام کرتے کرتے راتوں رات فیشن ماڈل بن گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق، 24 سالہ محمد وقاص کو 4 سال پہلے سعودی عرب میں ملازمت ملی تھی۔ وہ خوش شکل تھا اور ماڈل بننے کے خواب دیکھتا تھا۔ لیکن اس کا طریقہ اسے معلوم نہیں تھا۔

وقاص نے بتایا کہ اس نے اپنے ایک دوست کو ایک فوٹو سیشن کی تصویریں ایڈٹ کرتے ہوئے دیکھا۔ وقاص نے دوست کو بتایا کہ وہ بھی ماڈل بننا چاہتا تھا۔ لیکن اسے پاکستان میں اس کا موقع نہیں مل سکا۔

وقاص کے دوست نے اس کی ایک تصویر کھینچی اور کسی جاننے والے کو بھیج دی۔

یکم جولائی کو عبدالعزیز تمیمی کے نام سے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر وقاص کی تصویر پوسٹ کی گئی جس کے ساتھ کہا گیا تھا کہ اس نوجوان کو ماڈلنگ کے لیے موقع کی تلاش ہے۔ اگر کوئی خواہش مند ہو تو اس سے رابطہ کرے۔

وہ ٹوئیٹ وائرل ہوگیا اور اس پر 33 ہزار لائیکس آئے۔ اب وقاص کو ماڈلنگ کی پیشکشیں مل رہی ہیں اور مقامی میڈیا اس کے انٹرویو کر رہا ہے۔

وقاص نے حال میں سعودی عرب کی ایک ملبوسات کی کمپنی کے لیے ماڈلنگ کی ہے۔

اب وقاص نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا ہے اور اپنی تصاویر ان پر پوسٹ کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ اس دکان میں نظر آ رہے ہیں جس میں وہ بڑھئی کا کام کرتے تھے۔

وقاص کو سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ساتھ فالوورز بھی مل رہے ہیں جو ان کی ہر تصویر کو پسند کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG