رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر میں سرحد پار گولہ باری سے دو افراد ہلاک


پاکستانی کشمیر کے ایک سرحدی گاؤں میں مارٹر گولوں سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ 17 نومبر 2017
پاکستانی کشمیر کے ایک سرحدی گاؤں میں مارٹر گولوں سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ 17 نومبر 2017

روشن مغل

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز جنگ بندی لائن پار سے بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔

پاکستانی کشمیر کے جنوبی ضلع راولاکوٹ کے ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جمعہ کی صبح عباس پور سیکٹر کے سرحدی قصبے تروٹی کے ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک پچپن سالہ خاتون شديد زخمی ہو گئی جس کا اسپتال منتقلی کے دوران انتقال ہو گیا۔

سرحد پار سے گرنے والا ایک مارٹر گولہ
سرحد پار سے گرنے والا ایک مارٹر گولہ

اسی گاؤں میں ایک اور مکان کے گولہ باری کی زد میں آنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا، اور کئی دکانوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

کنٹرول لائن کی دوسری جانب سے آنے والے گولے ضلع حویلی کے سرحدی گاؤں کیرنی پر بھی گرے جس سے ایک شہری ہلاک ہو گیا

حویلی کے ایس پی پولیس راشد نقوی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ گھروں پر گولہ گرنے سے چار خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

حکام کا کہناہے کہ دو روز قبل بھی عباس پور سیکٹر کے سرحدی دیہات ککوٹہ میں ایک75 سالہ خاتون سرحد پار سے بھارتی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG