رسائی کے لنکس

پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب


ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے باقاعدہ آغاز سے قبل افتتاحی تقریب کا اختتام کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے مختلف فن کار اپنے فن کا مطاہرہ کر رہے ہیں۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائز کے کھلاڑی اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں راحت فتح علی خان اور سجاد علی سمیت دیگر گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل فائیو پہلا ایونٹ ہے جس کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل سیزن فور تک زیادہ تر میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے جب کہ کچھ میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔

ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔

ان ٹیموں کے درمیان کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG