رسائی کے لنکس

پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کا اسپنرز اور آل راؤنڈرز پر انحصار


ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن میں ریلے روسو، جیمز ونس اور شان مسعود جیسے پراعتماد بیٹسمین ہیں۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن میں ریلے روسو، جیمز ونس اور شان مسعود جیسے پراعتماد بیٹسمین ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شامل ٹیم ملتان سلطانز تیسری مرتبہ ایونٹ کا حصہ ہے۔ ملتان سلطانز کے لیے یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ ایونٹ کے ابتدائی تین میچز ہوم گراؤنڈ یعنی ملتان اسٹیڈیم میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے گی۔

ملتان سلطانز کے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل بیشتر کرکٹرز آل راؤنڈرز اور اسپنرز ہیں۔ ٹیم کا انحصار ان دو شعبوں پر دکھائی دیتا ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پچھلی مرتبہ اُنہیں بنی بنائی ٹیم ملی تھی لیکن اس بار وہ ڈرافٹ کے ذریعے اپنی ٹیم اور کوچنگ پینل لے کر آئے ہیں۔ اس مرتبہ وہ ڈیٹا اینیلیٹکس پر فوکس کر رہے ہیں جس کے اچھے نتائج نظر بھی آئیں گے۔

یاد رہے کہ علی ترین نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن سے قبل ملتان سلطانز فرنچائز کے مالکانہ حقوق خریدے تھے۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی پرفارمنس تو مایوس رکن رہی تھی۔ اس نے تین میچز میں کامیابی اور پانچ میں ناکامی سمیٹی تھی۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی طرف سے بطور اوپننگ بلے باز کھیلنے والے شان مسعود رواں ایڈیشن میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جنہیں نامی گرامی بالرز اور بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہو گا۔ یہی نہیں ٹیم کا زیادہ تر انحصار شاہد آفریدی اور معین علی جیسے جارح مزاج آل راؤنڈرز پر ہو گا۔

'پہلا میچ کھیلیں گے تو پتا چلے گا ملتان میں کتنا جنون ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:17 0:00

ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن میں ریلے روسو، جیمز ونس اور شان مسعود جیسے پراعتماد بیٹسمین ہیں جب کہ آل راؤنڈرز کیٹیگری میں ملتان کے پاس شاہد آفریدی اور معین علی کے علاوہ روی بوپارا، سہیل تنویر، بلاول بھٹی، فیبیان ایلن اور خوش دل شاہ شامل ہیں۔

اسی طرح پیس بیٹری میں محمد عرفان، جنید خان اور بلاول بھٹی پر ٹیم کا انحصار ہو گا۔

اسپن بالنگ کے شعبے میں ملتان سلطانز کے پاس جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے نامور اسپنر عمران طاہر، پاکستان کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی اور معین علی بھی اہم ہیں جو اسپن کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے پیش پیش ہوں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر بھی ملتان سلطانز میں بطور ایمرجنگ پلیئر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد الیاس، علی شفیق اور ذیشان اشرف بھی 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی۔ جس کے بعد روحیل نذیر نے حال ہی میں ملتان سلطانز کی ٹیم کو جوائن کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے وہ پرجوش ہیں۔ اُنہیں کوچنگ اسٹاف نے بتایا ہے کہ وہ مڈل اوورز میں بیٹنگ کریں گے جس کے لیے وہ خود کو تیار کر رہے ہیں۔

روحیل نذیر کے مطابق اُن کی یہی کوشش ہو گی کہ اُنہیں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کا موقع ملے، وہ اپنی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے اینڈی فلاور کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ مشتاق احمد فیلڈنگ اور اظہر محمود بالنگ کوچ ہیں۔

فیلڈنگ کوچ مشتاق احمد ملتان سلطانز کی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہیں۔ اُن کے بقول اُنہیں اور تمام کھلاڑیوں کو پورا یقین ہے کہ اُن کی ٹیم ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

مشتاق احمد پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:42 0:00

گزشتہ برس ملتان سلطانز کو آندرے رسلز، شعیب ملک، ٹام مورس، کرس گرین اور حماد اعظم کا ساتھ حاصل تھا لیکن اس بار وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

وہ کھلاڑی جنہوں نے گزشتہ برس بھی ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی اور اس بار بھی اسکواڈ میں برقرار ہیں ان میں شاہد آفریدی، شان مسعود، محمد عرفان، جنید خان اور محمد الیاس شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG