رسائی کے لنکس

مہوش حیات اور ہانیہ عامر کی پشاور زلمی کے ترانے میں پرفارمنس


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل فائیو کے لیے اپنا ترانہ ریلیز کر دیا ہے۔ جس میں پشاور زلمی کے اہم کھلاڑیوں کے ہمراہ اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

پشتو زبان کے اس ترانے میں ہپ ہاپ اور بھنگڑا بھی شامل کیا گیا ہے۔ جس میں پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کے علاوہ شعیب ملک، امام الحق، حسن علی، کامران اکمل اور وہاب ریاض نے بھی پرفارم کیا ہے۔

پشاور زلمی پی ایس ایل کی اہم فرنچائز سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ابتدائی ایڈیشنز میں اس فرنچائز کا حصہ رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کی موجودگی سے یہ فرنچائز پاکستان میں خاصی مقبول ہے۔

ترانے میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کی منظر کشی کے علاوہ پشاور زلمی میں شامل کھلاڑیوں کو عزم کا اظہار کرتے دکھایا گیا ہے۔ ترانے میں مہوش حیات اور ہانیہ عامر بھی رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو کے ہدایت کار حسن داوڑ ہیں جب کہ ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی کے فرائض عامر مغل نے سرانجام دیے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں اب دو روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں شوبز سے وابستہ شخصیات جو مختلف فرنچائز کے ساتھ منسلک ہیں اپنی ٹیموں کی بھر پور تشہیر میں مصروف ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے علاوہ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز اس بار پاکستان کے چار اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جن میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG