رسائی کے لنکس

پی ایس ایل سیزن فائیو: رنگا رنگ تقریب اور افتتاحی میچ آج ہو گا


ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ ایونٹ ٹرافی اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات نو بجے شروع ہو گا۔
ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ ایونٹ ٹرافی اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات نو بجے شروع ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا آغاز آج سے ہونے جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شام سات بجے ہو گی۔

ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ ایونٹ ٹرافی اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات نو بجے شروع ہو گا۔

میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہو گی جس میں 350 فن کار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ان فنکاروں میں راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر اور ہارون شامل ہیں۔

پی ایس ایل فائیو پہلا ایونٹ ہے جس کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل سیزن فور تک زیادہ تر میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے جب کہ کچھ میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:34 0:00

ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔

ان ٹیموں کے درمیان کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی میچ

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت اس بار بھی سرفراز احمد ہی کر رہے ہیں۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل، احمد شہزاد، احسن علی، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، نسیم شاہ، شین واٹسن، جیسن رائے، فواد احمد، ٹائم ملز، عبدالناصر، اعظم خان، سہیل خان، خرم منظور، کیمرو پال، آرش علی اور زاہد محمود ہیں۔

اسلام آباد یو نائیٹڈ اب تک دو مرتبہ پی ایس ایل کی فاتح رہ چکی ہے اور اس بار اس کی قیادت شاداب خان کو سونپی گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 18 رکنی اسکواڈ میں لیوک رونکی، کولن انگرام، کولن منرو، آصف علی، ڈیوڈ ملان، احمد بٹ، فہیم اشرف، حسین طلعت، ڈیل اسٹین، رومان رئیس، ظفر گوہر، فلسالٹ، عاقف جاوید، سیف بدر، احمد اور صفی عبداللہ شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن فائیو

پی ایس ایل سیزن فائیو 32 روز تک جاری رہے گا جس کے دوران مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نو، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 14، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آٹھ اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچز ہوں گے۔

دوپہر میں ہونے والے تمام میچز 2 بجے سے سوا پانچ بجے تک اور شام کو ہونے والے میچز سات بجے سے رات سوا دس بجے تک کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے چار میچز کراچی، تین لاہور، دو راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی۔ اسی طرح پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میچز راولپنڈی، تین کراچی اور ایک، ایک میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میچز راولپنڈی، تین لاہور اور دو کراچی میں کھیلے گی جب کہ کراچی کنگز کراچی میں پانچ جب کہ دو، دو میچز لاہور، راولپنڈی اور ایک میچ ملتان میں کھیلے گی۔

ملتان سلطانز اپنے پانچ میچز لاہور، تین ملتان اور ایک، ایک میچ راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔

لاہور قلندرز اپنے آٹھ میچ ہوم گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم میں جبکہ ایک، ایک میچ کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG