رسائی کے لنکس

پی ایس ایل 5: کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں کھیلے گا؟


پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن کھیلنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے بیشتر کھلاڑی اپنی انہی ٹیموں کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ (فائل فوٹو)
پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن کھیلنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے بیشتر کھلاڑی اپنی انہی ٹیموں کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن شروع ہونے میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ اس سیزن میں جہاں بہت سے نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے تو وہیں سیزن فور کھیلنے والے کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو سابقہ ٹیم کے بجائے اس مرتبہ کسی اور ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں شامل تمام چھ ٹیموں نے مجموعی طور پر 90 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا تھا جن میں سے کئی کھلاڑی اب نئی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور قلندرز کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے والی سب سے بڑی ٹیم ہے جب کہ کراچی کنگز نے 2019 کا ایڈیشن کھیلنے والے سب سے کم یعنی نو کھلاڑیوں کو تبدیل کیا ہے۔

پی ایس ایل 2020 کے لیے جو کھلاڑی ایک ٹیم سے دوسری ٹیم میں شامل ہوئے ہیں ان میں نمایاں نام ​ایلکس ہیلز، این بیل، محمد سمیع، کولن انگرام، محمد رضوان، روی بوپارہ، برینڈن ٹیلر، کارلوس برتھویٹ، حارث سہیل، صاحبزادہ فرحان، سندیپ لمیچانے، یاسر شاہ، ڈین کرسچین، حماد اعظم، جو ڈینلی، نکولس پورن، آندرے فلیچر، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، لینڈل سمنز، ٹائمل ملز، انور علی، ڈوائن براوو، ڈوین اسمتھ، ریلے روسو اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائٹیڈ نے سیزن 4 کھیلنے والے 14 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں رد و بدل کیا تھا۔ جن میں ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، وین پارنیل، رومان رئیس، چیڈوک والٹن، این بیل، سمت پٹیل، محمد سمیع، ناصر نواز، فلپ سالٹ، صاحبزادہ فرحان، وقاص مقصود، ظفر گوہر اور ظاہر خان شامل ہیں۔

جب کہ جو کھلاڑی اس بار بھی اسلام یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ان میں شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، لیوک رونکی، حسین طلعت، عماد بٹ، موسیٰ خان اور رضوان حسین شامل ہیں۔

کراچی کنگز

پچھلے سیزن میں بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، افتخار احمد، عامر یامین، عثمان میر اور عمر خان کراچی کنگز کا حصہ تھے۔ سیزن فائیو میں بھی یہی کھلاڑی کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔

تاہم جن کھلاڑیوں کو کراچی کنگز نے تبدیل کیا ہے ان کی تعداد نو ہے۔ ایسے کھلاڑیوں میں کولن انگرام، سکندر رضا، سہیل خان آرون سمرز، ابرار احمد، علی عمران، اویس ضیا اور بین ڈونک شامل ہیں جب ایک عثمان شنواری سیزن فور میں کراچی کنگز کا حصہ تھے۔ مگر اس بار وہ لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلیں گے۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کی جانب سے اس مرتبہ جن کھلاڑیوں کو دوبارہ آزمایا جارہا ہے ان میں فخر زمان، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویز، حارث رؤف، سہیل اختر اور سلمان بٹ شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی طرف سے چوتھا ایڈیشن کھیلنے والے تین کھلاڑی اس سال دستیاب نہیں۔ ان میں اے بی ڈویلیئرز، کوری اینڈرسن اور ریان ڈزدوچائٹ شامل ہیں۔

ٹیم کے 20 کھلاڑیوں میں رد وبدل کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں آغا سلمان، اعزاز چیمہ، انٹون ڈیوچ، ایسیلا گنارٹن، برینڈن ٹیلر، کارلوس برتھویٹ، گوہر علی، ہارڈز ویلجیون، حارث سہیل، حسن خان، محمد عمران، راحت علی، رکی ویسلز، سعد علی، سندیپ لمیچانے، عمیر مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

ملتان سلطان

ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان، جیمز ونس، جنید خان، علی شفیق، شان مسعود اور نئے کھلاڑی محمد الیاس اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ 18 کھلاڑی ایسے ہیں جن کو تبدیل کیا گیا ہے۔

تبدیل ہونے والے کھلاڑیوں میں آندرے رسل، کرس گرین، ڈین کرسچن، حماد اعظم، جو ڈینلے، جانسن چارلس، لوری ایونز، عرفان خان، محمد عباس، محمد جنید، نکولس پورن، نعمان علی، قیس احمد، شکیل انصار، اسٹیو اسمتھ، ٹام مورس اور عمر صدیق شامل ہیں۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں جو کھلاڑی برقرار رکھے گئے ہیں ان میں حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین شامل ہیں۔

سیزن فور اور سیزن فائیو کے حوالے سے تبدیل ہونے والے 15 کھلاڑیوں میں آندرے فلیچر، کرس جورڈن، ڈیوڈ میلان، ابتسام شیخ، جمال انور، خالد عثمان، لینڈل سیمنز، مصباح الحق، نبی گل، سمین گل، صہیب مقصود، ٹائمل ملز، عمید آصف، وقار سلام خیل اور وین میڈسن شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 15 کھلاڑیوں کو نئے کھلاڑیوں سے تبدیل کیا ہے۔ جن میں انور علی، دانش عزیز، ڈیوائن براؤو، ڈیوائن اسمتھ، فواد احمد، غلام مدثر، ہیری گارلے، جلاد خان، ویکس والر، محمد اصغر، محمد اعظم خان، محمد عرفان جونئیر، ریلے روسو، سعود شکیل اور سہیل تنویر کے نام شامل ہیں۔

محمد نواز، سرفراز احمد، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین اور نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG