رسائی کے لنکس

کراچی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو ہرا دیا


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کے درمیان شارجہ میں ہونے والا میچ کئی بار اتار چڑھاؤ اور سنسنی خیزی کا باعث بن کر بلاخر کراچی نے 6وکٹس سے جیت لیا ۔کوئٹہ کو مسلسل چار فتوحات کے بعد پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کو 187رنز کا ہدف دیا لیکن کراچی کنگزکی رنز بنانے کی رفتار قدرے سست روی کا شکار رہی جبکہ آخری اوورز میں تیزی آئی جس کے سبب کئی مواقعوں پر لگا کہ کراچی یہ میچ ہار جائے گا اور کوئٹہ مسلسل ساتواں میچ جیت کر آج بھی ناقابل شکست رہے گا لیکن انگرام کی شاندار سنچری کی بدولت یہ میچ مقررہ 20اوور سے آٹھ بال پہلے ہی کراچی جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

انگرام 127 اور ڈنگ 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ مجموعی طور پر دیکھیں تو کراچی اور کوئٹہ کے درمیان آج کا میچ سب سے زیادہ سنسنی خیر ثابت ہوا۔ میچ آخری اوورز تک کم بالز اور زیادہ رنز ہونے کے سبب غیر یقینی صورتحال کا شکار رہا۔

کوئٹہ نے کراچی کے خلاف 6 بالرز استعمال کئے جن میں سے سہیل تنویر دو اور نواز وفواد احمد ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

کراچی نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا تو اسے پہلی ہی بال پر اس وقت شدید دھچکا پہنچا جب بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے سہیل تنویر کی بال پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

دوسرا جھٹکا لگنے میں بھی کچھ دیر نہیں لگی کیوں کہ چار رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گر گئی۔

آؤٹ ہونے والی کھلاڑی تھے منرو جنہیں محمد نواز نے اپنی بال پر واٹسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

تیسری وکٹ 54 رنز پر اویس ضیا کی گری۔ انہوں نے 19بالز پر 21رنز ہی بنائے تھے کہ فواد احمد کی بال پر سرفراز احمد نے انہیں کیچ کرلیا۔

کراچی کی گرتی ہوئی پوزیشن کو سہارا دیا انگرام اور لیونگ اسٹون نے۔ انگر ام پندرہ اوورز تک اسکور 139 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ لیونگ 17رنز پر کھیل رہے تھے ۔

انگرام کی شاندار بیٹنگ کے سبب کراچی کی میچ پر گرفت مضبوط ہوئی ورنہ ابتدا میں ایسا لگ رہا تھا کہ کراچی آسانی سے زیر ہوئے جائے گا۔

اگل اوور میں انگرام پی ایس ایل سیزن فور کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے 50بالوں پر سنچری مکمل کی۔

تاہم اس دوران ایک دھچکا یہ لگا کہ انگرام کے ساتھ ملکر کر بیٹنگ لائن کو سہارا دینے والے لیونگ اسٹون 18رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں سہیل تنویر نے اپنی ہی بال پر بولڈ کردیا۔

ان کی جگہ ڈنگ نے لی جبکہ میچ جیتنے کے لئے کراچی کو اس وقت تک بھی 20 بالوں پر 30 رنز بنانے تھے۔ بالیں کم اور رنز کی تعداد زیادہ تھی،

سترہوں اوور میں کراچی کا اسکور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 162رنز تھا دنگ 6 اور انگرام 111 رنز بناچکے تھے۔

18 اوورز مکمل ہوئے تو کراچی کا اسکور 171 رنز ہوگیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناکر کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئٹہ کی جانب سے واٹسن اور احسن علی نے اننگز کی شروعات کی لیکن احسن علی جلد ہی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ عامر یامین نے لی جبکہ کیچ ڈنک نے پکڑا ۔ احسن نے سات رنز بنائے تھے۔

چھ اوور مکمل ہونے پر روسوؤ 12 اور واٹسن نے 21 رنز بنائے ہیں جبکہ مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 53 رنز ہے۔

ساتویں اوور میں عمر خان واٹسن کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔ واٹسن نے 24 بالوں پر 25 رنز بنائے تھے۔

کوئٹہ کی پہلی وکٹ 14 پر اور دوسری وکٹ 61 رنز پر گری۔

آٹھویں اوورز کے اختتام پر کوئٹہ کا اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 67 رنز تھا۔ رلی 18 اور عمر اکمل 3 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔

دس اوورز کے اختتام پر اسکور 87 ہوگیا۔ عمر نے 19 اور رلی نے 21 رنز بنائے تھے۔

روسو 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ان کے اسکور میں چار چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔ انہیں عامر یاسین نے بولڈ کیا۔ اس وقت اسکور 124 تھا۔

اسکور 156 ہوا تو عمر اکمل بھی 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد انور علی اور اسمت پٹیل آئے۔ انور گو کہ زیادہ تجربہ کار نہیں آج انہوں نے کھل کر شارٹس لگائے ۔

20 ویں اور آخر ی اوور میں اسمت پٹیل 15بالوں پر نو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ ان کی جگہ نواز آئے جنہیں ایک بھی بال کھیلنے کا موقع نہیں ملا تاہم کوئٹہ نے انور علی کے آخری اوورز میں پڑھنے والے چھکوں سے اسکور 186 رنز ہوگیا یوں کراچی کو یہ میچ جیتنے کے لئے 187 رنز درکار ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست اور سرفہرست ہے۔ اس نے 4 میچ کھیلے ہیں اورتمام کے تمام اپنے نام کئے ۔

ادھر کراچی کنگز کو 4 میچز میں سے 3 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔

کوئٹہ کی جانب سے جن بیٹسمین نے زیادہ اسکور کیا ان میں عمر اکمل سر فہرست ہیں جبکہ اس کے بعد ریلی روسوؤ ،انور علی ( 27 رنز)اور شین واٹسن ( 25 رنز ) رہے۔

XS
SM
MD
LG