رسائی کے لنکس

کراچی: سبین قتل کیس، احتجاج جاری

سبین محمود کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے احتجاج میں شریک، ہما قریشی کہتی ہیں کہ ’یہ احتجاج صرف سبین کے قتل کے خلاف نہیں، بلکہ ہر اس پاکستانی کیلئے ہے، جو حق اور سچ کیلئے آواز اٹھانا چاہتا ہے‘

سبین محمود کے قتل کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں، ہما قریشی بھی شامل ہیں، جو پچھلے تین ہفتوں سے کلفٹن میں جاری روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے میں باقاعدگی سے شریک ہوتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ، سبین کا نعرہ یہ تھا کہ ’مسائل کو مکالمے کے ذریعے‘ حل کیا جانا چاہیئے۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا ہے کہ ’جب تک سچائی سامنے لاکر سبین محمود کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا نہیں دیی جاتی، ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے‘۔

ہما قریشی کے بقول، ’یہ احتجاج صرف سبین کے قتل کے خلاف نہیں، بلکہ ہر اس پاکستانی کیلئے ہے جو حق اور سچ کیلئے آواز اٹھانا چاہتا ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ سماجی کارکن سبین محمود کا پیغام بھی یہی تھا کہ ’مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے۔ دراصل، ہم اس پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں‘۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ’ہمارے احتجاج کو آج 25واں روز ہے جسمیں روزانہ عام شہری بھی آکر اسکا حصہ بنتے ہیں‘ اور بینر اٹھا کر، ان کے پیغام کا ساتھ دیتے ہیں۔

کراچی: سبین کے قتل کے خلاف احتجاج کا 25 واں روز

مظاہرین مین سول سوساءٹی کے اراکین سمیت علاقے کے شہری بھی شریک ہوتے ہیں
1/6 مظاہرین مین سول سوساءٹی کے اراکین سمیت علاقے کے شہری بھی شریک ہوتے ہیں
کراچی کے علاقے، کلفٹن دو تلوار پر سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو جمعرات کو 25 روز گزر گئے۔ گزشتہ روز سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کا اعلان کر دیا گیا۔ مگر، احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبین مجمود کے قاتلوں کو جب تک کیفر کردار تک نہین پہنچایا جائےگا، ہم پُرامن مظاہرہ کرتے رہیں گے
احتجاجی مظاہرے میں شریک شہری بینرز اٹھائے ہوئے ہیں
2/6 احتجاجی مظاہرے میں شریک شہری بینرز اٹھائے ہوئے ہیں
کراچی کے علاقے، کلفٹن دو تلوار پر سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو جمعرات کو 25 روز گزر گئے۔ گزشتہ روز سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کا اعلان کر دیا گیا۔ مگر، احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبین مجمود کے قاتلوں کو جب تک کیفر کردار تک نہین پہنچایا جائےگا، ہم پُرامن مظاہرہ کرتے رہیں گے
کراچی  کے علاقے کلفٹن میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری
3/6 کراچی کے علاقے کلفٹن میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری
کراچی کے علاقے، کلفٹن دو تلوار پر سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو جمعرات کو 25 روز گزر گئے۔ گزشتہ روز سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کا اعلان کر دیا گیا۔ مگر، احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبین مجمود کے قاتلوں کو جب تک کیفر کردار تک نہین پہنچایا جائےگا، ہم پُرامن مظاہرہ کرتے رہیں گے
کراچی: احتجاج میں شریک خاتون بینر اٹھائے ہوئے
4/6 کراچی: احتجاج میں شریک خاتون بینر اٹھائے ہوئے
کراچی کے علاقے، کلفٹن دو تلوار پر سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو جمعرات کو 25 روز گزر گئے۔ گزشتہ روز سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کا اعلان کر دیا گیا۔ مگر، احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبین مجمود کے قاتلوں کو جب تک کیفر کردار تک نہین پہنچایا جائےگا، ہم پُرامن مظاہرہ کرتے رہیں گے
Displaced Iraqi children, who fled the Islamic State stronghold of Mosul with their families, play at Khazer refugee camp, Iraq.
5/6 Displaced Iraqi children, who fled the Islamic State stronghold of Mosul with their families, play at Khazer refugee camp, Iraq.
کراچی کے علاقے، کلفٹن دو تلوار پر سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو جمعرات کو 25 روز گزر گئے۔ گزشتہ روز سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کا اعلان کر دیا گیا۔ مگر، احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبین مجمود کے قاتلوں کو جب تک کیفر کردار تک نہین پہنچایا جائےگا، ہم پُرامن مظاہرہ کرتے رہیں گے
احتجاج میں بیٹھے شہری اور سول سوسائٹی کے اراکین مختلف بینرز اٹھائے ہوئے
6/6 احتجاج میں بیٹھے شہری اور سول سوسائٹی کے اراکین مختلف بینرز اٹھائے ہوئے
کراچی کے علاقے، کلفٹن دو تلوار پر سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو جمعرات کو 25 روز گزر گئے۔ گزشتہ روز سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کا اعلان کر دیا گیا۔ مگر، احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبین مجمود کے قاتلوں کو جب تک کیفر کردار تک نہین پہنچایا جائےگا، ہم پُرامن مظاہرہ کرتے رہیں گے
Previous slide
Next slide

سول سوسائٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ جب تک سبین محمود کے قاتلوں کو گرفتاری کے بعد قانون کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی، اس وقت تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

احتجاج میں شریک خاتون سماجی کارکن، انیس ہارون نے بتایا کہ ’ہم نے سبین کے قتل کے خلاف احتجاج کو ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا‘۔

سبین کے قاتلوں کی گرفتاری پر انیس ہارون کا کہنا تھا کہ ’قانون نافذ کرنےوالے ادارے روزانہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے اعلان کرتے ہیں، جبکہ اس سے قبل بھی کراچی کی کئی اہم شخصیات ہم سے جدا ہو چکی ہیں؛ جن کے اصل مجرم تاحال سامنے نہیں آ سکے‘۔

بقول اُن کے، ’جب تک سماجی خاتون سبین محمود کے قاتلوں کو گرفتار کرکے نھیں قانون کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی سول سوسائٹی کے اراکین روزانہ کی بنیاد پر ہونےوالا اپنا احتجاج کرتے رہیں گے‘۔

کراچی کی نامور خاتون سماجی کارکن اور غیر سرکاری تنظیم ’ٹی ٹو ایف‘ کی ڈائریکٹر سبین محمود کو 24 اپریل کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG