رسائی کے لنکس

یہ گھر تو الٹا ہے!


یہ ایک ایسا گھر ہے جس کی چھت زمین سے لگی ہوئی ہے جب کہ اس کا فرش آسمان کی طرف ہے۔
یہ ایک ایسا گھر ہے جس کی چھت زمین سے لگی ہوئی ہے جب کہ اس کا فرش آسمان کی طرف ہے۔

یہ ایک ایسا گھر ہے جس کی چھت زمین سے لگی ہوئی ہے جب کہ اس کا فرش آسمان کی طرف ہے۔

جنوبی افریقہ کے علاقے ہارٹبیسٹ پورٹ میں ایک ایسی عمارت تعمیر کی گئی ہے جو کہ بالکل الٹی نظر آتی ہے۔

مختلف وجوہات کے باعث یہ الٹا گھر دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی حاصل کر رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے بڑے شہر جوہانسبرگ سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہارٹبیسٹ پورٹ میں بنایا گیا گھر نہ صرف باہر سے الٹا ہے بلکہ اس کی اندرونی بناوٹ میں بھی اسی ترتیب کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یہاں آنے والے سیاح کمروں میں چھت سے لگے صوفوں، میزوں اور دیگر اشیا کو دیکھ نہ صرف حیرت کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بھی لازمی بناتے ہیں۔

گھر میں موجود کچن میں کھانے کی میز سمیت دیگر گھریلو اشیا چھت سے چپکی ہوئی ہیں۔

اس عمارت کے حوالے سے بنائی گئی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق اس 'الٹے گھر' کا دورہ ہفتہ کے کسی بھی دن صبح 9 سے شام 5 بجے کے درمیان کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کا ٹکٹ ادا کرنا ہوگا۔

سیاحوں کے لیے اس گھر میں داخل ہونے اور تصاویر بنانے کا ٹکٹ چھ ڈالرز تک رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واحد گھر نہیں ہے جس کی تعمیر میں اس انفرادیت کو مد نظر رکھا گیا ہو۔

جرمنی میں بنایا گیا الٹا گھر (فائل فوٹو)
جرمنی میں بنایا گیا الٹا گھر (فائل فوٹو)

قبل ازیں یورپی ملک جرمنی میں بھی اسی طرح کا ایک گھر بنایا گیا تھا جس کی بناوٹ میں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اس کا فرش اوپر اور چھت زمین سے لگی ہوئی ہے۔

تائیوان کے کری ایٹیو پارک میں ماہرین تعمیرات نے بھی اسی طرح کا گھر تعمیر کیا تھا۔

تائیوان میں ماہرین تعمیرات کا بنایا گیا الٹا گھر (فائل فوٹو)
تائیوان میں ماہرین تعمیرات کا بنایا گیا الٹا گھر (فائل فوٹو)

ماہرین نے یہ گھر 300 مربع میٹر پر بنایا تھا جب کہ اس کی تعمیر پر چھ لاکھ ڈالرز کے اخراجات آئے تھے۔

روس میں بھی ایک نمائش کے دوران ایسا گھر تعمیر کیا گیا تھا جس کی چھت زمین سے لگی ہوئی تھی۔

روس میں بنایا گیا الٹا گھر (فائل فوٹو)
روس میں بنایا گیا الٹا گھر (فائل فوٹو)
XS
SM
MD
LG