رسائی کے لنکس

ملتان: خزانے کی تلاش، نوجوان ہلاک


پولیس و امدادی ذرائع کے مطابق، 30 فٹ گہری سرنگ کھودنے کے نتیجے میں وہ خود مٹی کے نیچے دب گیا، جس کی لاش تک نہیں مل پائی۔

پاکستان کے صوبہٴپنجاب میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان خزانے کی تلاش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ملتان کے رہائشی نوجوان نے اپنے مکان کی زمین کے نیچے کھدائی کرکے خزانے کی تلاش شروع کی، جس میں وہ خود دب کر فوت ہو گیا۔

نجی چینلز کے مطابق، 20 سالہ نوجوان نے ایک جعلی پیر اور والد کے کہنے پر خزانہ ڈھونڈنا شروع کیا تھا، جس میں اس نے اپنے ہی مکان کی زمین کو کھود ڈالا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ انوکھا واقعہ ملتان کے علاقے باغ پیڑا میں پیش آیا، جہاں نوجوان نے اپنے ہی گھر کی زمین کو کھود کر خفیہ طور پر کھنڈرات میں تبدیل کردیا اور سرنگیں بنا ڈالیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، 30 فٹ گہری سرنگ کھودنے کے نتیجے میں وہ خود مٹی کے نیچے دب گیا، جس کی لاش تک نہیں مل پائی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں نے نوجوان کی لاش کی تلاش میں آپریشن شروع کر دیا۔ لیکن، کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی نوجوان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

’ریسکیو‘ ادارے کے مطابق، مکان میں کھودی گئی سرنگ بہت چھوٹی ہونے کے باعث، کسی بھاری مشینری کو اندر نہیں لایا جا سکتا۔
XS
SM
MD
LG