رسائی کے لنکس

سہ فریقی سیریز: بنگلہ دیش اور افغانستان مشترکہ فاتح قرار


بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جانے والا فائنل میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔
بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جانے والا فائنل میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔

بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کا فاتح بنگلہ دیش اور افغانستان کو مشترکہ طور پر قرار دے دیا گیا ہے۔ بارش کے باعث فائنل میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اس سیریز میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے علاوہ زمبابوے کی ٹیم بھی شامل تھی۔ تاہم سیریز کا فائنل منگل کو میزبان ٹیم اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانا تھا۔

ڈھاکہ میں فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی لیکن بارش کی وجہ سے میچ شروع ہی نہ ہو سکا۔

افغانستان نے سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک میچ میں شکست دی تھی اور فائنل مقابلے میں بھی ایک اچھے مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی جو بارش کی نذر ہو گیا۔

ڈھاکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن میچ نہ ہوسکا۔
ڈھاکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن میچ نہ ہوسکا۔

بنگلہ دیش کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے تک بارش نہ رکنے کے باعث میچ آفیشلز نے دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا۔ جب کہ بہترین کارکردگی پر افغانستان کے رحمت اللہ گرباز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے میچ نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ شائقین بڑی توقعات کے ساتھ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آئے تھے لیکن میچ نہ ہونے سے اُنہیں مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیریز میں زبردست کرکٹ کھیلی اور ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے میچ نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے میچ نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر میچ کا نتیجہ چاہتے تھے لیکن موسم کا کچھ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تماشائیوں کے جوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ میں پرجوش تماشائی تھے جنہیں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کا موقع نہ مل سکا۔

یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیش نے چار میں سے تین، افغانستان نے چار میں سے دو اور زمبابوے نے چار میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG