رسائی کے لنکس

سال کے آخر تک چیف آف اسٹاف جان کیلی عہدہ چھوڑ دیں گے


صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک چیف آف اسٹاف جان کیلی عہدہ چھوڑ دیں گے۔

ٹرمپ نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا آیا اُن کی جگہ کون لے گا۔

کیلی ایک ریٹائرڈ میرین جنرل ہیں، جنھوں نے جولائی 2017ء سے چیف آف اسٹاف کے فرائض سنبھالے ہیں۔

لیکن، صدر کا کہنا ہے کہ اگلے ایک یا دو روز میں اُن کی جگہ کی جانے والی تقرری کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے یہ بات فلاڈیلفیا میں آرمی اور نیوی کی فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے وائٹ ہائوس سے روانگی پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اُنھوں نے کیلی کو ''ایک عظیم شخص'' قرار دیا۔

وائٹ ہائوس کے 'ویسٹ ونگ' میں یہ ردو بدل ایسے وقت ہو رہی ہے جب جنوری میں ڈیموکریٹ ارکان ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے والے ہیں اور انتظامی معاملات اور نگرانی کے امور ایک چیلنج کی صورت اختیار کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی وہ 2020ء میں اپنے دوبارہ انتخاب کی مہم کو آگے بڑھائیں گے۔

XS
SM
MD
LG