رسائی کے لنکس

تنازعات اور جنسی تشدد، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور


فائل
فائل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک غیر موثر نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے، جس میں تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے تدارک پر زور دیا گیا ہے۔

اصل قرارداد میں 'عصمت دری اور جنسی زیادتی' کا ذکر تھا، تاکہ اقدام پر امریکہ کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ جو جملہ شامل نہ کیا گیا اس میں ''جنسی اور تولیدی صحت عامہ'' کی فراہمی کا ذکر شامل تھا۔

منگل کے روز جرمنی کی جانب سے تحریر کردہ مسودہ قرارداد کے حق میں 13 جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

روس اور چین، جنھوں نے اس کے مقابلے میں قرارداد کا اپنا مسودہ پیش کیا تھا، ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔

منظور کردہ قرارداد میں دنیا بھر کے تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے واقعات کے تدارک میں ناکامی پر سلامتی کونسل نے شدید اظہار تشویش کیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ جنسی تشدد کے واقعات میں اکثر سزا سے بریت ہو جاتی ہے، جس ضمن میں پکڑ کرنے کے حوالے سے پیش رفت سست روی کی شکار ہے۔ اور یہ کہ کچھ حالات میں یہ بریت ''باقاعدہ اور وسیع'' ہو چکی ہے، ''جس بنا پر صورت حال ظلم کی انتہا کو پہنچ چکی ہے''۔

قرارداد میں مظلومین کو انصاف تک رسائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ لیکن، مبینہ زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے ریفرنس پیش کرنے کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔

XS
SM
MD
LG