رسائی کے لنکس

امریکہ اگلے سال 45 ہزار پناہ گزین قبول کرے گا


ملک بدری کے خلاف پناہ گزینوں کا مظاہرہ ۔ فائل فوٹو
ملک بدری کے خلاف پناہ گزینوں کا مظاہرہ ۔ فائل فوٹو

امریکہ ہر سال 150 سے زیادہ ممالک کے 10 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن کو مستقل رہائش اور تقریباً پانچ لاکھ افراد کو شہریت دیتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سرحدوں کی کڑی حفاظت ملکی سلامتی کی حکمت عملی کا اہم جزو ہوتی ہے اور پناہ گزینوں کے معاملے میں ذمہ دارانہ طریقہ وہ ہے جس میں بالآخر ان کی اپنے گھروں کو واپسی ہو، تاکہ وہ اپنے ممالک کی تعمیر نو میں مدد دے سکیں۔

وہائٹ ہاؤس کے سیکرٹری اطلاعات کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'پہلے امریکہ' پناہ گزین پروگرام میں صدر ٹرمپ نے امریکہ آنے والے پناہ گزینوں کی سالانہ حد مقرر کی ہے اور اس حوالے سے امریکی عوام کے تحفظ کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مالی سال 2018 میں 45 ہزار پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ فیصلہ وزیر خارجہ، وزیر برائے داخلی سلامتی اور قومی سلامتی کی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

نئے معیار کے تحت نسل، علاقائیت، سیاسی اختلاف، قومیت، مذہب یا کسی خاص سماجی گروہ سے وابستگی کی بنا پر مظالم کا سامنا کرنے والے انتہائی کمزور لوگوں کو تحفظ کی پیشکش جاری رکھی جائے گی۔

یہ فیصلہ ان دو لاکھ 70 ہزار غیر ملکیوں پر محدود وسائل مرتکز کرنے کی ضرورت کا اظہار ہے جنہوں نے امریکہ میں پناہ کے لیے درخواستیں دے رکھی ہے مگر تاحال ان کا خاطر خواہ جائزہ نہیں لیا جا سکا، جبکہ وہ پہلے ہی امریکہ میں موجود ہیں۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ آنے والے بعض پناہ گزین قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرات کا باعث بنے ہیں اور 2011 سے اب تک کم از کم 20 پناہ گزینوں کو دہشت گردی سے منسلک الزامات کی بناپر ملک سے م

انتظامی حکم 13780 کے سیکشن 6 یعنی 'قوم کو غیر ملکی دہشت گردوں کے امریکہ داخلے سے تحفظ دینے' پر عمل درآمد کے لیے امریکی حکومت پناہ گزینوں کی حیثیت سے ملک میں داخلے کے خواہش مند افراد کی چھان بین کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے اضافی اقدامات کر رہی ہے تاکہ امریکہ کے تحفظ اور سلامتی کی صورت حال میں بہتری لائی جا سکے۔

1975 سے امریکہ نے دنیا بھر سے 30 لاکھ پناہ گزینوں کو اپنے ہاں جگہ دی ہے اور ہر سال کسی تیسرے ملک میں آباد ہونے والے دنیا کے مجموعی پناہ گزینوں میں تقریباً دو تہائی کو پناہ دیتا ہے۔ یہ تعداد دنیا بھر کے ممالک میں پناہ لینے والے ایسے تمام پناہ گزینوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔

امریکہ ہر سال 150 سے زیادہ ممالک کے 10 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن کو مستقل رہائش اور تقریباً پانچ لاکھ افراد کو شہریت دیتا ہے۔

امریکہ کی پناہ گزینوں سے متعلق حکمت عملی کا بنیادی مقصد پناہ گزینوں کے تحفظ میں مدد دینا اور ان کی بحفاظت گھروں کو واپسی سمیت مسئلے کے پائیدار حل میں معاونت کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG