رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کے دلچسپ انداز کے چرچے، ویڈیو وائرل


نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن (فائل فوٹو)
نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن (فائل فوٹو)

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنی حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور کامیابیوں پر ایک دلچسپ ویڈیو بیان جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ویڈیو میں وزیرِ اعظم نے گزشتہ دو برسوں کے دوران کیے گئے اقدامات اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو 2 منٹ اور 56 سیکنڈز میں بغیر رکے جلدی جلدی بیان کیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے ویڈیو میں اپنایا گیا انداز اور کامیابیوں کی تفصیلات نہایت دلچسپ ہیں۔

یہ ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ پیر تک اسے 40 ہزار سے زائد افراد نے شیئر کیا تھا جب کہ ساڑھے چھ ہزار سے زائد افراد اس پر تبصرہ کر چکے تھے۔

ویڈیو کے آغاز میں جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ انہیں ان کی ٹیم نے چیلنج دیا تھا کہ وہ دو منٹ سے کم وقت میں حکومت کی کارکردگی کو بیان کریں۔ لیکن انہیں اس کام میں دو منٹ اور 56 سیکنڈز لگے۔

جیسنڈا آرڈرن نے اس ویڈیو میں 92 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے، ہتھیاروں کے خلاف قانون سازی، سرکاری امداد سے 2200 مکانات کی تعمیر، پلاسٹک پر پابندی، پولیس افسران کی تعیناتی، اسکولوں میں بلامعاوضہ لنچ متعارف کرانے کے ساتھ نرسوں، اساتذہ اور پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی ذکر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG