رسائی کے لنکس

وی او اے کا نیا ٹی وی شو 17 اپریل سے ’آج نیوز‘ پر نشر ہوگا، تیاریاں مکمل


’وائس آف امریکہ‘ کی جنوب اور وسط ایشیائی ڈویژن کے سربراہ، اکبر ایازی کا کہنا ہے کہ ’’یہ شو پاکستانی عوام کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ امریکہ اور پاکستان کے پالیسی سازوں کی بات براہ راست سن سکیں ۔ اس شو کی مدد سے دونوں قوموں کے درمیان وسیع تر آگہی اور قربت پیدا ہوگی‘‘۔

’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس 17 اپریل، 2017ء سےپاکستان میں ٹیلی ویژن کے ناظرین کے لئے ایک نیا نیوز میگزین شو ’ویو 360‘ شروع کررہی ہے، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

اردو زبان کا یہ یومیہ پروگرام پاکستانی ناظرین تک قومی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں حقائق پر مبنی اور غیر جانبدارانہ خبریں اور تجزیے پیش کرے گا۔

’وائس آف امریکہ‘ کی جنوب اور وسط ایشیائی ڈویژن کے سربراہ، اکبر ایازی کا کہنا ہے کہ ’’یہ شو پاکستانی عوام کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ امریکہ اور پاکستان کے پالیسی سازوں کی بات براہ راست سن سکیں ۔ اس شو کی مدد سے دونوں قوموں کے درمیان وسیع تر آگہی اور قربت پیدا ہوگی‘‘۔

’وائس آف امریکہ‘ کی سربراہ، امینڈا بینیٹ نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ یہ نیا ٹیلیوژن پروگرام دونوں ملکوں کے عام لوگوں کے مابین بہتر رابطے استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اُن کے الفاظ میں ’’ہم عام پاکستانیوں کی زندگیوں کو چھونا چاہتے ہیں ۔ تاکہ وہ بڑے اور چھوٹے امریکی شہروں میں رہنے والے عام انسانوں سے ربط قائم کر سکیں ، اورمحسوس کر سکیں کہ دنیا میں ہر جگہ انسانی اقدار، امنگیں اور مسائل کی نوعیت ایک سی ہے ‘‘۔

’ویو 360‘میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی توقعات، خواب، چیلنج اور کامیابیوں کوبھی اجاگر کیا جائے گا۔ نوجوانوں، خواتین، تعلیم، صحت، کاروباری مواقع ، سائنسی ایجادات، ٹیکنالوجی اور تفریح کے عنوانات پر مبنی دلچسپ سیگمنٹس بھی اس نیوز میگزین شو کا حصہ ہونگے ۔

پچیس منٹ دورانئے کا یہ نیوز میگزین شو ہفتے کے پانچ دن ’آج نیوز‘ پر، پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 7.30بجے پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اِسے ’وائس آف امریکہ‘ کی اردو ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ’اسٹریم‘ کیا جائے گا۔

ٹیلی ویژن کے علاوہ، ’وی او اے اردو ‘ روزانہ پانچ گھنٹے کی ریڈیو نشریات پیش کرتا ہے ، جبکہ اردو وی او اے کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا صفحات پاکستان اور دنیا بھر میں تقریباً 19 لاکھ ’یونیک وزیٹرز‘ تک پہنچتے ہیں ۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG