رسائی کے لنکس

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت


اس ہیرے کا وزن 1098 قیراط بتایا جاتا ہے۔
اس ہیرے کا وزن 1098 قیراط بتایا جاتا ہے۔

افریقہ کے ملک بوٹسوانا سے 1098 قیراط کا ہیرا دریافت ہوا ہے جسے دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جواہرات اور قیمتی دھاتوں کی کان کنی کرنے والی کمپنی اینگلو امریکن پی ایل سی کی ڈی بیئر کمپنی اور بوٹسوانا کی حکومت کے اشتراک سے کان کنی کرنے والی مقامی کمپنی ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی نے دریافت کیا ہے۔

ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر لائنیٹ آرمسٹرانگ نے یہ دریافت ہونے والا ہیرا بوٹسوانا کے صدر موکگویٹسی ماسیسی کو پیش کیا۔

بوٹسوانا سے دریافت ہونے والے اس ہیرے کو دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 3106 قیراط کا ہے جسے ’کولینن‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ سے دریافت ہوا تھا۔

اس کے بعد ’لوکارا‘ کو دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا وزن 1109 قیراط ہے اور یہ 2015 میں بوٹسوانا ہی سے دریافت ہوا تھا۔

اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔
اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔

ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنے گزشتہ 50 سالہ دور میں یہ سب سے بڑا ہیرا دریافت کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ابتدائی جائزے کے مطابق یہ دنیا کا تیسرا بڑا قیمتی پتھر ہو سکتا ہے۔ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ اسے ڈی بیئر کے ذریعے فروخت کیا جائے گا یا سرکاری کمپنی ’اوکاونگو ڈائمنڈ کمپنی‘ اسے فروخت کرے گی۔

بوٹسوانا کے وزیرِ معدنیات لیفوکو مواگی کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے ہیرے کو ابھی تک کوئی نام نہیں دیا گیا۔ اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کرونا وبا کے باعث ہیروں کی فروخت متاثر ہوئی تھی اس لیے ہیرے کی دریافت کا اس سے اچھا وقت نہیں ہو سکتا تھا۔

بوٹسوانا کی حکومت کی 80 فی صد آمدن کا انحصار ڈیبسوانا کمپنی پر ہے۔

کرونا وبا کی وجہ سے 2020 میں ڈیبسوانا کی پیداوار میں 29 فی صد کمی آئی تھی اور پیداوار ایک کروڑ 60 لاکھ قیراط سالانہ تک آگئی تھی۔

اس کے علاوہ فروخت میں 30 فی صد کمی آئی ہے جو کہ اب 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر بتائی جاتی ہیں۔ وبا کے باعث کمپنی کی پیداوار اور فروخت دونوں متاثر ہوئی ہیں۔

بوٹسوانا کی حکومت کی 80 فی صد آمدن کا انحصار ڈیبسوانا کمپنی پر ہے۔
بوٹسوانا کی حکومت کی 80 فی صد آمدن کا انحصار ڈیبسوانا کمپنی پر ہے۔

ڈیبسوانا نے 2021 میں اپنی پیداوار 38 فی صد بڑھا کر وبا سے قبل کی دوکروڑ 30 لاکھ قیراط کرنے کا ہدف تعین کیا ہے کیوں کہ عالمی سطح پر سفری پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے ہیروں کی مارکیٹ کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG