رسائی کے لنکس

یمن کے اسپتال اور مارکیٹ پر حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک

یمن پر فضائی حملے کے بعد تباہی کا ایک منظر، فائل فوٹو
یمن پر فضائی حملے کے بعد تباہی کا ایک منظر، فائل فوٹو

باغیوں کے زیر کنٹرول میڈیا نے حدیبیہ پر حملوں کا الزام اتحادی فورسز پر لگایا ہے۔ جب کہ جمعے کے روز اتحادی فورسز کے ترجمان نے  الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال اور مچھلی مارکیٹ پر حملہ خود ہوثیوں نے کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ایک سینیر عہدے دار نے جمعے کے روز یمن میں باغیوں کے کنٹرول شہر حدیبیہ پر مہلک فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔

جمعرات کو ایک اسپتال اور ایک مچھلی مارکیٹ پر فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے تھے۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی بہبود کی کوآرڈی نیٹر لیزا گرینڈے نے کہا کہ الثورہ اسپتال پر حملہ افسوس ناک ہے۔ یہ یمن کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔ ہزاروں لوگ یہاں علاج کے لیے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت حملوں سے تحفظ حاصل ہے۔ اس حملے سے جو ہلاکتیں ہوئیں ان کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔

یمنی حکومت جسے سعودی قیادت کے اتحادی کی حمایت حاصل ہے، باغیوں کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ باغی ہوثیوں کی مدد ایران کر رہا ہے۔

باغیوں کے زیر کنٹرول میڈیا نے حدیبیہ پر حملوں کا الزام اتحادی فورسز پر لگایا ہے۔ جب کہ جمعے کے روز اتحادی فورسز کے ترجمان نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال اور مچھلی مارکیٹ پر حملہ خود ہوثیوں نے کیا تھا۔

یمن کی جنگ میں اب تک تقریبا ً دس ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں اور اقوام متحدہ نے یمن کی صورت حال کو دنیا کا سب سے بڑا واحد انسانی ہمددردی کا بحران قرار دیا ہے۔ لڑائیوں کی وجہ سے 80 لاکھ سے زیادہ یمنی باشندوں کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔

XS
SM
MD
LG