گھانا اور جرمنی کے درمیان میچ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ کا 800 واں میچ تھا جو دونوں جانب کے بہترین کھیل اور سنسنی خیزی کی بدولت واقعی تاریخی ثابت ہوا۔
جمعے کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کوسٹا ریکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی کو 0-1 سے اپ سیٹ شکست دی جب کہ فرانس نے سوئٹزرلینڈ کو 2-5 سے ہرادیا۔
برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے نویں روز کا اہم مقابلہ فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہوا۔ میچ کے آغاز ہی سے فرانس کھیل پر حاوی رہا اور پہلے ہاف میں 3 اور دوسرے ہاف میں مزید 2 گول کیے۔ سوئٹزرلینڈ کھیل کے اختتامی لمحات میں دو گول کر سکا اور یوں اسے 2-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ 'ای' کے کھیل میں ہونڈوراس اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایکواڈور نے 1-2 سے جیت لیا۔ گروپ 'ایف' کا دلچسپ مقابلہ ایران اور ارجنٹینا کے درمیان ہوا۔ سخت مقابلے کے بعد ارجنٹینا کے میسی نے 91 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلاائی۔
برازیل فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ 'ڈی' کے دلچسپ مقابلے میں یوراگوئے نے انگلینڈ کو 1 کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیدی۔ گروپ 'سی' میں جاپان اور یونان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گروپ 'ڈی' کے دوسرے سنسنی خیز مقابلے میں اٹلی اور کوسٹا ریکا آمنے سامنے ہوئے۔ کوسٹا ریکا نے 1 گول اسکور کیا جبکہ اٹلی مقررہ وقت میں کوئی گول نا کر سکا اور کوسٹا ریکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
ساؤ پولو میں کھیلے جانے والے میچ میں یوراگوئے کی جانب سے دونوں گول اسٹرائیکر لوئی سواریز نے کیے جو انگلش ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے۔
برازیل میں جاری 20 ویں ورلڈکپ کے 'گروپ ڈی' کے مقابلے میں یوراگوئے اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوئے۔ دلچسپ مقابلے کے بعد یورا گوئے کے لوئس سوریز نے دو گول اسکور کیے، جبکہ انگلینڈ کے رونی صرف ایک گول کرسکے۔ یوروگوئے کے ہاتھوں ایک گول سے شکست کھانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا ورلڈکپ سے باہر ہوجانا بظاہر یقینی نظر آرہا ہے۔
خاص طور پر جمعرات کی شام یوراگوئے کے خلاف کھیلے جانے والے کے انگلینڈ کے دوسرے میچ کے لیے انھیں ایک اسٹار کھلاڑی تصور کیا جا رہا ہے
برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں چلی سے 0-2 سے شکست کھانے کے بعد دفاعی چیمپئن اسپین ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ اسپین کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس سے قبل افتتاحی میچ میں ہالینڈ نے دفاعی چیمپئن کو 1-5 سے ہرادیا تھا۔
اسپین کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس سے قبل افتتاحی میچ میں ہالینڈ نے دفاعی چیمپئن کو 1-5 سے ہرادیا تھا۔
برازیل میں جاری بیسویں فٹ بال ورلڈکپ کا ایک سنسنی خیز میچ برازیل اور میکسیکو کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ کر سکیں۔ اسی طرح گروپ "ایچ" کا ایک میچ جنوبی کوریا اور روس کے درمیان ہوا جو ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ گروپ "بی" کے مقابلے میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز میدان میں اُترے جس میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
جنوبی کوریا کی جانب سے لی کیون نے دوسرے ہاف کے 68 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی یہ گول روس کے گول کیپر کی ناقص کارکردگی کے باعث ہوا۔
برازیل میں جاری بیسویں فٹ بال ورلڈکپ کے ایک اور سنسنی خیز میچ میں برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں میدان میں اُتریں۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی تابڑ توڑ حملے کیے مگر دونوں ٹیموں کے گول کیپر دیوار بنے ڈٹے رہے۔ کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
مزید لوڈ کریں