رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلے گا یا نہیں؟ غیر یقینی برقرار


پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں ہی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کا خواہاں ہے۔ البتہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ (فائل فوٹو)
پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں ہی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کا خواہاں ہے۔ البتہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ (فائل فوٹو)

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان میں تین ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن اب تک دونوں کرکٹ بورڈز سیریز کے انعقاد پر غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں۔

بنگلہ دیش نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش دوسری غیر ملکی ٹیم ہو گی جو لگ بھگ 10 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ تاہم دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان مکمل سیریز کے پاکستان میں انعقاد پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں کرانے کا خواہش مند ہے۔ البتہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے صرف ٹی ٹوئںٹی سیریز پاکستان میں کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے جعمرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ اور پاکستان میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔ تاکہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور سیکیورٹی ٹیم وہاں انتظامات پر مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور دیگر عملے کے مطمئن ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے یا کسی اور مقام پر اسے منتقل کیا جائے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ رسل ڈومنگدو کا کہنا تھا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ دورۂ پاکستان کے خواہش مند ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے 23 کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کرایا تھا۔

پی ایس ایل کے فروری میں شروع ہونے والے ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی اس سے مکمل طور پر آگاہ تھے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا گزشتہ ہفتے کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ سری لنکا نے حال ہی میں دورۂ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی اور سیکیورٹی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اب کسی بورڈ کے پاس پاکستان میں نہ کھِیلنے کا جواز باقی نہیں رہتا۔

XS
SM
MD
LG