رسائی کے لنکس

عزیزہ حسن صدر اوباما کی مشاورتی کونسل میں شامل


مسلم پبلک افیئرز کونسل کی ڈائریکٹر
مسلم پبلک افیئرز کونسل کی ڈائریکٹر

عزیزہ حسن 2006ء سے 2012ء تک مسلم پبلک افیئرز کونسل، جنوبی کیلی فورنیا میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں؛ اور خصوصی طور پر مقامی حکومتوں اور مسلم پبلک افیئرز کونسل کے درمیان تعلقات کو منظم کرنا ان کی ذمہ داری تھی

عزیزہ حسن عقائد اور پڑوسیوں کے درمیان شراکت داری کے لئے امریکی صدر کی تیسری مشاورتی کونسل کی رکن نامزد کردی گئی ہیں۔

صدر اوباما نے گزشتہ روز ان کی نامزدگی کی منظوری دی۔

عزیزہ حسن 2006ء سے 2012ء تک مسلم پبلک افیئرز کونسل، جنوبی کیلی فورنیا میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں؛ اور خصوصی طور پر مقامی حکومتوں اور مسلم پبلک افیئرز کونسل کے درمیان تعلقات کو منظم کرنا ان کی ذمہ داری تھی۔

صدارتی مشاورتی کونسل مذہبی اور غیر مذہبی قیادت کی تشکیل کرتا ہے، جو کم آمدنی والی کمیونٹی سمیت ہر طبقے کے لئے مساوی مواقع پیدا کرنے کی غرض سے امریکی صدر کو مشاورت فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی، یہ کونسل عقائد کی بنیاد پر تنظمیوں کی ضرورت کا جائزہ بھی لیتی ہے۔

عزیزہ حسن کی تقرری نہ صرف امریکی مسلم کمیونٹی کے لئے اعزاز ہے، بلکہ یہ امریکی حکومت کی ایک قابل احسن کاوش بھی ہے کہ جو متنوع دانشوروں اور قائدین کو حکومت کی پالسی سازی میں شریک کرتی ہے، جس کے نتیجے میں حکومت ایک موثر پالیسی اپنانے کے قابل ہوتی ہے۔

مسلم پبلک افیئرز کونسل نے اعلان کیا ہے کہ کمیونٹی کو فیصلہ سازی میں شامل کرانے کی ان کی کوشش جاری رہے گی، تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی منشا کے مطابق، حل کئے جا سکیں اور بہترین حکومت کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

XS
SM
MD
LG