رسائی کے لنکس

سانحہ بلدیہ کیس میں رکنِ اسمبلی سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد


کراچی کی گارمنٹ فیکٹری میں لگائی گئی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو
کراچی کی گارمنٹ فیکٹری میں لگائی گئی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو

دوران سماعت عدالت نے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جس سے ملزمان نے انکار کیا۔ عدالت نے ملزمان کے انکار پر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

سانحه بلدیہ کیس میں رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان کی جانب سے فرد جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔

کراچی میں سانحه بلدیہ فیکٹری کو واقعے کے گذرے تقریباً 5 سال 7 ماہ کے بعد کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ کراچی سینٹر ل جیل میں واقع انسداد دہشتگردی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران گرفتارملزمان رحمان عرف بھولا، زبیر عرف چریا اور ضمانت پر ملزم ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جس سے ملزمان نے انکار کیا۔ عدالت نے ملزمان کے انکار پر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب عدالت نے کیس میں ملزم علی حسن قادری کو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم راہنما حماد صدیقی کو بھی اسی کیس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

11 ستمبر 2012 کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں علی انٹر پرائز نامی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 259 افراد زندہ جل گئے تھے۔ اس حادثے کے خلاف پہلے سيشن عدالت میں فیکٹری مالکان کے خلاف کیس دائر کیا گیا تھا جو قتل خطا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

2016 میں ہونے والی ایک اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں بلکہ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے اس کی ذمہ داری ایم کیو ایم کے راہنماؤں حماد صدیقی اور رحمان عرف بھولا پر عائد کی تھی۔

مقدمے میں پیش کئے گئے چالان کے مطابق آگ لگانے کی وجہ مالکان کی جانب سے 35 کروڑ روپے بھتہ نہ دینا تھا۔ جس پر ملزمان نے فیکٹری کے دروازے لاک کرکے آگ لگا دی تھی۔ کیس میں گرفتار ملزم رحمان عرف بھولا کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

کیس میں نامزد رکن سندھ اسمبلی رؤف صديقي متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا نام گرفتار رحمان عرف بھولا نے سانحہ بلديہ کیس ميں تفتیش اور مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے اپنے اقبالی بیان میں لیا تھا۔

گرفتار ملزم رحمان عرف بھولا کے مطابق رؤف صدیقی نے واقعے کے بعد فیکٹری مالکان کے خلاف کیس ختم کرانے کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا اور فیکٹری مالکان سے دوسری جانب اسی کیس میں ایم کیو ایم کے سابق راہنما حماد صدیقی آج بھی ساز باز ک یتک کیس میں مفرور ہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG