رسائی کے لنکس

کینیا میں بس حادثہ، 55 افراد ہلاک


کینیا میں حادثے کا شکار ہونے والی بس۔ 10 اکتوبر 2018
کینیا میں حادثے کا شکار ہونے والی بس۔ 10 اکتوبر 2018

کینیا میں ایک بس سٹرک کی ڈھلوان سے پھسل کر ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار 55 مسافر ہلاک گئے۔

کینیا کے ایک عہدے دار نے میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے میں بس کی چھت اڑ گئی۔

کریچو کاؤنٹی کی پولیس کے سربراہ جیمز موگیرا نے بتایا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ بس بے قابو ہو گئی تھی اور ڈرائیور کے کنٹرول میں نہیں رہی تھی۔

ایک مسافر جوزف اوبونیونے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ بس ایک جانب سے دوسری جانب لڑھکنے لگی اور اس کے بعد میں نے خود کو بس کے درمیان میں پڑے ہوئے پایا۔ میرے نزدیک ایک مسافر مرا پڑا تھا اور کئی مسافر بس سے اس طرح اڑ اڑ کر باہر گر رہے تھے جسے وہ انسان نہ ہوں، ہوائی جہاز ہوں۔ مجھے خدا نے محفوظ رکھا۔ میں اس کا بہت شکر گزار ہوں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 15 مسافر زندہ بچ گئے۔ لیکن وہ شدید زخمی ہیں اور انہیں خون کی اشد ضرورت ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس دارالحکومت نیروبی سے مغربی قصبے کاکامیگا جا رہی تھی۔

ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ بس رات کے وقت چلائے جانے کے قابل نہیں تھی اور اسے رات کے سفر کا لائسنس نہیں دیا گیا تھا۔ لیکن اسے رات کے وقت چلایا گیا ۔ جس پر بس مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کینیا میں ہر سال بڑی تعداد میں سڑکوں کے حادثات ہوتے ہیں، جس پر حکومت قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کینیا میں ہر سال تقریباً 3 ہزار افراد سڑک کے حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG