رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان


مصباح الحق۔ (فائل فوٹو)
مصباح الحق۔ (فائل فوٹو)

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ ٹیم میں فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ میں کپتان اظہر علی، عابد علی، امام الحق، اسد شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، حارث سہیل، فواد عالم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، محمد عباس، عمران خان، کاشف بھٹی اور یاسر شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ موسی خان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے، وقار یونس ان پر کام کریں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو میچوں کی سیریر کا پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مصباح الحق نے آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد ان پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام ایمانداری سے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ لا سکے تو وہ خود ہی چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست ہوئی تھی۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG