رسائی کے لنکس

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے چار وکٹوں پر 272 رن


متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے آج دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔

میچ کے آغاز ہی میں، پاکستان کے سپن باؤلر یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اور یوں، انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان ٹیلر کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ یوں نیوزی لینڈ کو 60 کے مجموعی اسکور پر چار وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس کے بعد، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور کو 272 تک لے گئے۔ نیوزی لینڈ کے دونوں بلے بازوں کے درمیان 212 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
چوتھے دن کے کھیل ختم ہونے تک ولیمسن 139 اور نکولس 60 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یوں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اسکور مستحکم ہونے پر، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

XS
SM
MD
LG