رسائی کے لنکس

logo-print

انٹارکٹکا: برف میں پھنسا چینی جہاز بالآخر نکال لیا گیا


چینی جہاز انٹارکٹکا کی برف میں گذشتہ جمعے سے پھنسا ہوا تھا۔

انٹارکٹکا میں برف میں پھنسے چینی جہاز کو منگل کے روز بالآخر نکال لیا گیا۔

یہ چینی جہاز اس وقت انٹارکٹکا میں پھنس گیا تھا جب کئی روز پہلے چینی جہاز نے برف میں پھنسے ایک روسی مسافر بردار جہاز کی مدد کی کوشش کی تھی۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کے مطابق ’جہاز برف سے نکالنے کے بعد کھلے پانیوں میں اپنے سفر پر روانہ ہو چکا‘ ہے۔

چینی جہاز انٹارکٹکا کی برف میں گذشتہ جمعے سے پھنسا ہوا تھا۔

روسی جہاز 28 نومبر کو نیوزی لینڈ سے روانہ ہوا تھا جس کا مقصد ایک آسٹریلوی محقق کی طرف سے انٹارکٹکا کے سو سال قبل دریافت کیے گئے راستے کو تلاش کرنا تھا۔

لیکن یہ جہاز برف میں پھنس گیا اور اس کی مدد کو آنے والا چینی جہاز بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہوا۔

دو جنوری کو روسی جہاز پر سوار 52 مسافروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک آسٹریلوی بحری جہاز پر منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں ساحل تک پہنچا دیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG