پاکستان کے سابق انڈس واٹر کمشنر مرزا اسد بیگ نے بھارت کی جانب سے اپنے حصے کا پانی روکے جانے پر کہا ہے کہ ان تینوں دریاؤں پر بھارت کا حق ہے۔ پاکستان صرف اتنے پانی کا تقاضا کر سکتا ہے جس سے ماحول متاثر نہ ہو۔
پاکستان میں جنگ سے کوئی خوف زدہ نہیں، بلکہ سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کے لطیفے بنا رہے ہیں اور جگتیں مار رہے ہیں
پاکستان کی معیشت ٹیکس نیٹ ورک سے جڑی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضے صرف وقتی طور پر معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں، ان کی ادائیگی کے لیے مالی وسائل بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے ٹیکس نیٹ ورک میں ان صاحب استطاعت لوگوں کو لانا ضروری ہے جو ٹیکس نہیں دیتے۔
لسانیات میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ لفظ اپنا معنی فراہم کر رہا ہے یا نہیں۔ حلیم کو مونث بولنے سے آپ کے ذہن حلیم کی پلیٹ ہی آتی ہے یا نہاری کا ڈونگہ؟ اگر ذہن میں حلیم کی شبیہہ بن رہی ہے تو مذکر مونث کی بحث لایعنی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اپنے ہر خطاب میں سادگی کی تلقین کرتے نظر آتے ہیں اور ہر شعبے میں اخراجات گھٹانے کی بات کرتے ہیں۔ لیکن وزارت خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ اس سال دفاعی بجٹ پر اعلان کردہ رقم سے 45 فیصد زیادہ رقم خرچ کی جا رہی ہے۔
سابق جج جسٹس ناصرہ جاوید نے کہا ہے کہ ’’ججوں کو اپنا کام اپنے فیصلوں کے ذریعے کرنا چاہیے اور براہ راست مقننہ اور انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے‘‘
منتظمیں کے مطابق، یہ فیسٹول گورنر ہاؤس کراچی کے لان میں منعقد ہوگا؛ جس ادبی میلے میں 55 سیشن ہوں گے اور تقریباً 100 ادیب شرکت کریں گے؛ جن میں غیر ملکی ادیب بھی شامل ہوں گے
اردو کی طویل ترین نظم حرف آخر آج تک مکمل نہیں چھپی، جوش صاحب کی پوتیاں نہ شائع کرتی ہیں نہ کسی اور کو دیتی ہیں: ڈاکٹر ہلال نقوی
ریاست اور عوام کے درمیان عمرانی معاہدہ ٹوٹ چکا ہے، زور زبردستی کے بجائے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے
ایک ماہ پہلے اشتہار شائع ہوا کہ ’کراچی لٹریچر فیسٹول‘ کے شریک بانی آصف فرخی فروری میں ’پاکستان لٹریچر فیسٹول‘ منعقد کریں گے
اردو میں کوئی ایک ادیب یا شاعر ایسا نہیں جس کی آواز مزاحمتی ہو۔ ترقی پسندوں کے بجائے ادب پر دائیں بازو والوں نے قبضہ جما لیا، ناصر عباس نیر
معاشرے کی مقتدر قوتیں ادب اور علم کی مزاحمت کرتی ہیں، چوبیس گھنٹے چلنے والے نیوز چینل ادب اور علم کے خلاف سنسرشپ میں شامل ہیں
پاکستان کے قانون کے مطابق صرف ان افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جاسکتے ہیں جنھوں نے کوئی فوجداری جرم، ٹیکس چوری یا سرکاری فراڈ کیا ہو۔
جعلی کھاتوں کے معاملے سے زرداری صاحب کا تعلق نہ افواہ ہے، نہ بازار کی گپ ہے: ایاز امیر
’’بندوبست کیا جا رہا ہے کہ ملک میں سول سوسائٹی کی کوئی تنظیم نہ رہے، پرنٹ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا قانون لایا جا رہا ہے‘‘
پاکستان میں حقیقی سیاسی سرگرمی نادیدہ طریقے سے بند کردی گئی، میڈیا پر پابندیاں غیر علانیہ ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی نہیں کرسکتے، عابد منٹو
دنیا بھر میں پیش آنے والے کئی اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں
ضیا دور جیسے حالات نہیں ہیں۔ ادیب تب ردعمل دیتا ہے جب انسانی اقدار کو خطرہ ہوتا ہے، سیاسی بصیرت کے بغیر اچھا ادب تخلیق نہیں کیا جا سکتا، اصغر ندیم سید
ادارے کی خاطر چپ رہنا پڑتا ہے۔ تاریخ آج کے صحافیوں کو اچھے الفاظ میں یاد نہیں کرے گی۔ نئے چینلوں کے آنے سے صحافت کے لیے خطرات پیدا ہو رہے ہیں، عمر چیمہ
پاکستانی میڈیا میں سیٹھ کلچر ہے، ایڈیٹرز کی موثر تنظیم موجود نہیں، ریاست کے کھیل میں میڈیا کے اسٹیک ہولڈر کے طور پر گھسنے کی کوشش سے بگاڑ آیا، اویس توحید
مزید لوڈ کریں