رسائی کے لنکس

کرتارپور جانے والے یاتریوں کے لیے پاسپورٹ کی شرط برقرار ہے: بھارت

کرتارپور میں واقع گورودوارہ (فائل فوٹو)
کرتارپور میں واقع گورودوارہ (فائل فوٹو)

بھارت نے کرتارپور آنے والے سکھ اور دیگر یاتریوں کے لیے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کی پاکستان کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں پاکستانی حکام کے بیانات واضح نہیں ہیں۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے پاسپورٹ کی شرط ختم کیے جانے سے متعلق ملنے والی اطلاعات واضح نہیں ہیں۔

رویش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری سے متعلق طے پانے والے سمجھوتے میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی فریق اسے یک طرفہ طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔

رویش کمار کے بقول، یہ شرط اب بھی برقرار ہے کہ 9 نومبر یا اس کے بعد جو بھی بھارتی شہری کرتارپور جائے گا، اس کے پاس پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو کرتارپور راہداری کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لیکن ان کے پاس پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔

تاہم، پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کرتارپور آنے والے سکھوں کے لیے دو شرائط ختم کردی ہیں اور اب انہیں نہ ہی پاسپورٹ درکار ہوگا اور نہ انہیں پاکستان میں داخلے سے 10 روز قبل رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

'پاکستان مزید راہداریاں کھولنے کے لیے تیار'

دریں اثنا، پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پہل پاکستان نے کی تھی اور اسلام آباد پاک بھارت سرحد پر مزید راہداریاں کھولنے کے لیے بھی تیار ہے، لیکن بھارت اس پر آمادہ نہیں۔

دفترِ خارجہ میں جمعرات کو معمول کی بریفنگ کے دوران ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھولنے کے منصوبے پر پہل کی تھی جس کے بعد بھارت نے اسے قبول کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے کارگل اور اسکردو کو ملانے والی راہداری کھولنے کی تجویز بھی بھارت کو دی ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام متنازع معاملات اور مزید راہداریاں کھولنے کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں۔ لیکن بھارت اس پر تیار نہیں ہے۔

بھار تی سکھ برادری کرتار پور راہداری کھلنے پر خوش
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:21 0:00

محمد فیصل کے بقول، ہم تو ان سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسائل حل ہوں، جمّوں و کشمیر کا مسئلہ حل ہو، پانی کے مسائل، سرکریک اور سیاچن کے مسائل حل ہوں۔ لیکن بات کریں گے تو ہی یہ معاملات حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری بھی مشکل سے کھلی ہے۔ ایسی مزید راہداریاں کھلنی چاہئیں اور تعلقات میں بہتری آنی چاہیے۔ لیکن مذاکرات کے بغیر اس سلسلے میں مزید پیش رفت نہیں ہو سکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بقول، بھارت نے تو لائن آف کنٹرول کے تین مقامات پر ہونے والی تجارت بھی بند کر دی ہے۔

کرتار پور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں

کرتار پور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے رکھا تھا
1/12 کرتار پور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے رکھا تھا
مزید Show less
بھارت کے ضلع گورداسپور اور پاکستان کے شہر نارووال کے قریب واقع اس راہداری کی تعمیر کے لیے سڑکیں اور دریا پر پل بھی تعمیر کیا گیا ہے
2/12 بھارت کے ضلع گورداسپور اور پاکستان کے شہر نارووال کے قریب واقع اس راہداری کی تعمیر کے لیے سڑکیں اور دریا پر پل بھی تعمیر کیا گیا ہے
مزید Show less
سکھ یاتریوں کو بھارت کی سرحد سے گوردوارے کے مقام تک لانے کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی<br />
<br />
&nbsp;
3/12 سکھ یاتریوں کو بھارت کی سرحد سے گوردوارے کے مقام تک لانے کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی

 
مزید Show less
سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے
4/12 سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے
مزید Show less
سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک نے اپنے زندگی کے آخری ایام یہاں گزارے تھے
5/12 سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک نے اپنے زندگی کے آخری ایام یہاں گزارے تھے
مزید Show less
پاکستان اور بھارت کی سرحد سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گوردوارے تک پہنچنے کے راستے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے
6/12 پاکستان اور بھارت کی سرحد سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گوردوارے تک پہنچنے کے راستے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے
مزید Show less
زائرین کی سہولت کے لیے شٹل سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے بزرگ اور معذور افراد استفادہ کر سکیں گے
7/12 زائرین کی سہولت کے لیے شٹل سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے بزرگ اور معذور افراد استفادہ کر سکیں گے
مزید Show less
کرتار پور راہداری منصوبے کے معاہدے کے لیے پاکستان اور بھارتی حکام کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور ہوئے تھے
8/12 کرتار پور راہداری منصوبے کے معاہدے کے لیے پاکستان اور بھارتی حکام کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور ہوئے تھے
مزید Show less
رات کے وقت روشنی کے خصوصی انتظامات کے باعث گوردوارہ خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے
9/12 رات کے وقت روشنی کے خصوصی انتظامات کے باعث گوردوارہ خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے
مزید Show less
روشنیوں سے جھلملاتی کرتار پور راہداری اور اس سے منسلک دیگر تعمیرات
10/12 روشنیوں سے جھلملاتی کرتار پور راہداری اور اس سے منسلک دیگر تعمیرات
مزید Show less
حکومتِ پاکستان کے مطابق کرتار پور راہداری کی تعمیر پر اربوں روپے لاگت آئی ہے
11/12 حکومتِ پاکستان کے مطابق کرتار پور راہداری کی تعمیر پر اربوں روپے لاگت آئی ہے
مزید Show less
حکام کے مطابق ہزاروں سکھ یاتری نو نومبر کو اس راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے
12/12 حکام کے مطابق ہزاروں سکھ یاتری نو نومبر کو اس راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے
مزید Show less
Previous slide
Next slide

یاد رہے کہ بھارت نے رواں سال اگست میں جمّوں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد لائن آف کنٹرول سے ہونے والی تجارت اور بس سروس معطل کر دی تھی۔

کرتارپور راہداری سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کے معاملے پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر یاتریوں کو پاسپورٹ سے استثنیٰ دینے اور 10 روز قبل فہرستیں جمع کرانے کی شرط کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 9 اور 12 نومبر کو بھارت سے آنے والے یاتریوں کے لیے 20 ڈالر کی فیس بھی ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ لیکن بھارت کی طرف سے اس پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کو اپنے بیان میں کرتارپور راہداری کھولنے پر سیکورٹی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے پیچھے پاکستان کی فوج اور اس کے خفیہ ادارے ہیں۔

کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لیے نئے لنگر خانے کا افتتاح

لنگر خانے کی افتتاحی تقریب میں سکھ رہنماؤں کے علاوہ مقامی مسلم رہنماء بھی شریک ہوئے۔
1/6 لنگر خانے کی افتتاحی تقریب میں سکھ رہنماؤں کے علاوہ مقامی مسلم رہنماء بھی شریک ہوئے۔
مزید Show less
کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لیے دو منزلہ نئے لنگر خانے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
2/6 کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لیے دو منزلہ نئے لنگر خانے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
مزید Show less
اس لنگر خانے میں 1500 افراد بیک وقت کھانا کھا سکتے ہیں۔
3/6 اس لنگر خانے میں 1500 افراد بیک وقت کھانا کھا سکتے ہیں۔
مزید Show less
لنگر خانے کا افتتاح متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربھندک کمیٹی کے صدر ستونت سنگھ نے کیا۔
4/6 لنگر خانے کا افتتاح متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربھندک کمیٹی کے صدر ستونت سنگھ نے کیا۔
مزید Show less
لنگر خانے میں یاتریوں کے لیے داخلی اور خارجی راستے الگ الگ بنائے گئے ہیں۔<br />
<br />
&nbsp;
5/6 لنگر خانے میں یاتریوں کے لیے داخلی اور خارجی راستے الگ الگ بنائے گئے ہیں۔

 
مزید Show less
لنگر خانے میں کھانا پکانے اور کھانے کی جگہ بھی علیحدہ بنائی گئی ہے۔
6/6 لنگر خانے میں کھانا پکانے اور کھانے کی جگہ بھی علیحدہ بنائی گئی ہے۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

پاکستان کے ترجمان دفترِ خارجہ نے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ترجمان ہونے کے ناطے صرف مثبت معاملات پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ ان کے بقول، پاکستان کی پالیسی میں کوئی منفی عنصر شامل نہیں ہے اور ہم مثبت ہی رہیں گے۔

This item is part of

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG