اس مرحلے کا پہلا میچ میزبان برازیل اور چلی کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ اسی روز دوسرا میچ کولمبیا اور یوروگوائے کے مابین ہوگا۔
جمعرات کو کھیلے جانے والے گروپ کے آخری میچز میں جرمنی نے امریکہ کو 0-1 جب کہ پرتگال نے گھانا کو 1-2 سے شکست دی۔
برازیل میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2014ء کے چودہویں دن بھی چار میچز کھیلے گئے۔ گروپ 'ای' کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے ہونڈوراس کو 0-3 سے ہرادیا۔ گروپ کے دوسرے مقابلے میں فرانس اور ایکواڈور مدّمقابل ہوئے۔ مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گروپ 'جی' کے پہلے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 1-2 سے ہرایا جب کہ گروپ کے دوسرے مقابلے میں جرمنی نے امریکہ کو 0-1 سے شکست دے دی۔
آخری میچ میں شکست کے باوجود نائجیریا کی ٹیم 'گروپ -ایف' سے ارجنٹائن کے ہمراہ دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔
برازیل فٹبال ورلڈکپ 2014 کے تیرہویں دن بھی جار میچز کھیلے گئے۔ گروپ 'سی' کے پہلے میچ میں جاپان نے کولمبیا سے 4 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست کھائی۔ گروپ کے دوسرے مقابلے میں یونان نے آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے ہرایا۔ دن کا تیسرا میچ گروپ 'ایف' کے ارجنٹینا اور نائیجیریا کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ارجنٹینا نے نائجیریا کو 2-3 سے شکست دی۔ دن کے آخری میچ میں بوسنیا نے ایران کو 1-3 سے ہرادیا۔
میچ میں اٹلی کے جیورجیو چیلینی نے ایک موقع پر کندھے سے اپنی شرٹ ہٹاتے ہوئے ریفری کو بتایا کہ حریف کھلاڑی لوئس سواریز نے مبینہ طور پر انھیں دانتوں سے کاٹا ہے۔
'ناک آؤٹ' مرحلے میں کولمبیا کا مقابلہ یوراگوئے سے ہوگا جب کہ یونان کی ٹیم کوسٹاریکا کے مدِ مقابل ائے گی۔
برازیل فٹ بال ورلڈکپ 2014ء کے بارہویں دن بھی جار میچز کھیلے گئے۔ گروپ اے کے مقابلے میں برازیل نے کیمرون کو ایک کے مقابلے میں جار گول سے شکست دی۔ گروپ اے کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے کروشیا کو 1-3 سے ہرایا۔ گروپ ڈی کے پہلے مقابلے میں اٹلی کو یوروگوئے کے ہاتھوں 0-1 سے شکست ہوئی جب کہ گروپ کے دوسرے میچ میں کوسٹاریکا اور انگلینڈ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
پیر کو ہونے والے 'گروپ – اے' کے میچز میں برازیل کا مقابلہ کیمرون سے تھا جو میزبان ٹیم نے 1-4 سے جیت لیا جب کہ میکسیکو نے کروشیا کو 1-3 سے ہرایا۔
برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کے گیارہویں دن چار میچز کھیلے گئے۔ گروپ 'ایچ' کے مقابلے میں الجزائر نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا۔ گروپ 'جی' کا میچ امریکہ اور پرتگال کے درمیان کھیلا گیا جو دو دو گول سے برابر رہا۔ تیسرے میچ میں نیدر لینڈز نے چلی کو 0-2 سے ہرادیا، اور دوران ہونے والے دوسرے مقابلے میں اسپین نے آسٹریلیا کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
پرتگال نے 'اسٹاپیج ٹائم' کے آخری 30 سیکنڈز میں گول کر کے میچ برابر کر دیا
اتوار ہی کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں، الجیریا نے جنوبی کوریا کو 2- 4 سے شکست دی۔ یہ میچ پورٹو الیگرے میں کھیلا گیا
مزید لوڈ کریں