رسائی کے لنکس

جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے کیس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا ہے۔

ارشد ملک کیس کے بارے میں فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سنایا اور عدالت کے رجسٹرار نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اپنے جرم اعتراف کیا تھا اور وہ بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے کہنے پر وزارت قانون نے ارشد ملک کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں ان کے اصل محکمے لاہور ہائی کورٹ میں بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

ارشد ملک کی ایک ویڈیو گزشتہ ماہ منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر اعتراف کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں سزا دینے کے لیے ان کا دباؤ ڈالا گیا تھا اور اس سلسلے میں انہیں بلیک میل کیا گیا تھا۔

ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ کل جمعہ کے روز سنایا جائے گا۔

یہ رپورٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG