رسائی کے لنکس

قومی سلامتی پر فوجی قیادت کی 'خصوصی بریفنگ'؛ حزبِ اختلاف کی عدم شرکت پر اجلاس ملتوی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے اسپیکر اسد قیصر نے سینیٹ و قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا، جسے حزبِ اختلاف جماعتوں کے عدم شرکت کے اعلان کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔

پارلیمانی قیادت کے اس غیر معمولی اجلاس میں عسکری قیادت نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ دینی تھی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ حزبِ اختلاف کی سیاسی قیادت نے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ قبل ازیں ستمبر میں فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ پارلیمانی قیادت کے اجلاس کے بعد اس وقت نامناسب صورتِ حال پیدا ہوئی۔ جب وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اس غیر اعلانیہ ملاقات کے حوالے سے بیانات دینا شروع کیے۔

شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ آرمی چیف نے حزبِ اختلاف کے رہنماؤں پر واضح کیا ہے کہ وہ ہر منتخب حکومت کے حکم کے پابند ہیں۔

حزبِ اختلاف نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ فوجی قیادت کے ساتھ ہونے والی پارلیمانی رہنماؤں کی اس ملاقات کو ایسے وقت پر ظاہر کیا گیا جب اپوزیشن اتحاد نے فوج کے سیاست میں کردار پر اعلانیہ تحفظات کا اظہار کیا۔

حکومتی رہنماؤں نے اس غیر اعلانیہ ملاقات پر بیانات دینے کے بعد حزبِ اختلاف کی بعض جماعتوں نے مستقبل میں عسکری قیادت کے ساتھ بند کمرہ اجلاس میں شریک نہ ہونے کی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے تصدیق کی کہ اپوزیشن جماعتیں اسپیکر قومی اسمبلی کے بلائے گئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

اداروں کو آئینی حدود میں رہنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:50 0:00

بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے یہ فیصلہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا ہے۔

میاں افتخار احمد نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر نا کام ہو چکی ہے، اور قومی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے امور کو چلایا جا رہا ہے لہٰذا ایسے حالات میں کوئی بامعنی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

حزب اختلاف کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کہتے ہیں کہ سیاسی قیادت گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں مصروف ہے اور پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کا یہ مناسب وقت نہیں تھا۔

ان کے بقول پی ڈی ایم کی عدم شرکت کے اعلان کے باعث اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا ہو گا۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کے حوالے سے بیان بازی اور بد زبانی میں اس قدر آگے جا چکی ہے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے پر بعض جماعتوں کو اعتراض ہے۔

جہانزیب جمالدینی یہ بھی کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کی ایک رائے یہ بھی ہے کہ عسکری قیادت قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ ضرور دے لیکن اجلاس کی سربراہی وزیرِ اعظم کو کرنی چاہیے۔

اجلاس ملتوی

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق اس اہم مشاورت میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے: مریم نواز
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:53 0:00

قومی اسمبلی کے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی قیادت کا یہ اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونا تھا جس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن وفاقی وزرا کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور قائم مقام وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

اس غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ تھا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان اور کشمیر کی قیادت کو مدعو کرنے سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ اجلاس گلگت بلتستان کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے سے متعلق تھا۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی انتخابی مہم اس وقت جاری ہے۔

پاکستان کی فوج کے سربراہ نے پارلیمانی قیادت کے ساتھ ہونے والی گزشتہ ملاقات میں گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کا درجہ دینے کی تجویز اور افادیت پر زور دیا تھا جس پر سیاسی قیادت سے اس معاملے کو انتخابات کے بعد تک موخر کرنے پر اصرار کیا تھا۔

لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:07 0:00

بعض سیاسی جماعتوں کو گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے پر تحفظات ہیں کہ اس عمل سے مسئلہ کشمیر کی حیثیت اور تنازعہ پر پاکستان کا اصولی موقف متاثر ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ گلگت کے دوران گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG